உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی آج چیتوں کو باڑے میں چھوڑیں گے، 70 سال بعد ملک کی سرزمین پر دوڑیں گے چیتے، یہ ہے پروگرام

    وزیر اعظم کل چیتوں کو باڑے میں چھوڑیں گے

    وزیر اعظم کل چیتوں کو باڑے میں چھوڑیں گے

    نامیبیا سے چیتوں کا سفر ہندوستان کے لئے شروع ہوچکا ہے۔ ہفتہ کی صبح 6 بجے چیتے ملک کی سرزمین پر لینڈ ہوں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی صبح تقریباً 11 بجے چیتوں کو باڑے میں چھوڑیں گے۔ مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع میں واقع کونا نیشنل پارک میں جلد ہی ملک کے باشندوں کو افریقی چیتوں کا دیدار کرچکے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh, India
    • Share this:
      نئی دہلی: نامیبیا سے چیتوں کا سفر ہندوستان کے لئے شروع ہوچکا ہے۔ ہفتہ کی صبح 6 بجے چیتے ملک کی سرزمین پر لینڈ ہوں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی صبح تقریباً 11 بجے چیتوں کو باڑے میں چھوڑیں گے۔ مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع میں واقع کونا نیشنل پارک میں جلد ہی ملک کے باشندوں کو افریقی چیتوں کا دیدار کرچکے ہیں۔ ہفتہ صبح 6 بجے تک گوالیئر کے مہاراج پورہ ایئر ویج پر اتریں گے۔ یہاں طیارہ سے چیتوں کو ہیلی کاپٹر میں 30 منٹ میں شفٹ کیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ چیتے کونو سینکچری کے لئے پرواز کریں گے۔ نصف گھنٹے میں چیتے کونو پہنچ جائیں گے۔ یہاں وزیر اعظم تقریباً 11 بجے تین چیتوں کو باڑے میں چھوڑیں گے۔ ان میں دو نر اور ایک مادہ چیتا ہے۔ دونوں نرچیتا حقیقی بھائی ہیں۔ ان چیتوں کو سفر کے دوران خالی پیٹ رکھا جائے گا۔

      یہ ہے وزیر اعظم کا منٹ ٹو منٹ ٹو پروگرام

      وزیر اعظم نریندر مودی بھی گوالیئر ایئرویز پر 9:40 پر پہنچیں گے اور 9:45 پر وزیر اعظم مودی فوج کے ہیلی کاپٹر سے کونو سنچکری کے لئے روانہ ہوں گے۔ اس کو لے کر مہاراشٹر ایئرویج پر ہائی سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایس پی جی سمیت تمام پولیس فورس موجود رہیں گی۔ وزیر اعظم مودی اپنے یوم پدیائش پر کونو میں چیتوں کو چھوڑیں گے۔

      9:40 بجے صبح خصوصی طیارہ سے گوالیئر پہنچیں گے۔

      9:45 بجے ہیلی کاپٹر سے کونو نیشنل پارک کے لئے روانہ ہوں گے۔

      10:45 بجے سے 11:15 بجے چیتوں کو باڑے میں چھوڑیں گے۔

      11:30 بجے ہیلی کاپٹر سے کرہال روانہ ہوں گے۔

      11:50 بجے کرہال پہنچیں گے۔

      12:00 بجے سے 1:00 بجے تک کانفرنس میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس میں شرکت کریں گے۔

      1:15 بجے تک کرہال سے ہیلی کاپٹر سے گوالیئر روانہ ہوں گے۔

      2:15 بجے گوالیئر ایئرپورٹ پر پہنچیں گے۔

      2:20 بجے دوپہر کو گوالیئر سے روانہ ہوں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: