مدھیہ پردیش: بھوپال میں منعقدہ چار روزہ فوجی میلے کا وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے کیا افتتاح

مدھیہ پردیش: بھوپال میں منعقدہ چار روزہ فوجی میلے کا وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے کیا افتتاح

مدھیہ پردیش: بھوپال میں منعقدہ چار روزہ فوجی میلے کا وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے کیا افتتاح

Madhya Pradesh News: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں کل سے سہ روزہ فوجی کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔ سہ روزہ فوجی کمانڈر کانفرنس کا افتتاح تیس مارچ کو ہوگا اور یکم اپریل کو یہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Madhya Pradesh | Bhopal
  • Share this:
بھوپال : مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں کل سے سہ روزہ فوجی کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔ سہ روزہ فوجی کمانڈر کانفرنس کا افتتاح تیس مارچ کو ہوگا اور یکم اپریل کو یہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگی۔ سہ روزہ فوجی کمانڈر کانفرنس میں پی ایم مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، سی ڈی ایس کے علاوہ فوج کی تینوں ونگ کے سربراہ شرکت کریں گے۔ اسی کے ساتھ راجدھانی بھوپال میں آج سے چار روزہ فوجی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ بھوپال کے ایم وی ایم گراؤنڈ میں منعقدہ چار روزہ فوجی میلے میں تینوں افواج کے فوجی  ساز و سامان کی نمائش کی گئی ہے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے بھوپال میں منعقدہ فوجی میلے کا افتتاح کیا اور تینوں فوجوں کے ذریعہ لگائی گئی خصوصی نمائش کا جائزہ لیتے ہوئے ہندستان فوج کی طاقت اور فوجی ساز و سامان کی خود انحصاری پر فخر کا اظہار کیا۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے صحافیوں سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مدھیہ پردیش اور بھوپال کی خوش نصیبی ہے کہ ہماری تینوں فوجوں کی کمانڈر کانفرنس بھوپال میں ہونے جارہی ہے۔ تیس اور اکتیس مارچ اور یکم اپریل کویہ کانفرنس ہوگی ۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر ہے اور مدھیہ پردیش اسے اپنے لئے بڑا اعزاز سمجھتا ہے کہ اس کانفرنس میں  ہمارے ہر دلعزیز وزیر اعظم نریندر مودی جی شرکت کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جی شرکت کرنے والے ہیں ۔ ہمارے سی ڈی ایس اور تینوں افواج کے چیف بھوپال میں ہوں گے ۔ اس موقعہ پر میں تینوں افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنا فوجی میلہ یہاں پر لگایا ہے۔ اس فوجی میلے میں ہماری تینوں افواج کے ہتھیاروں کی نمائش کی گئی ہے ۔ اکثر عوام ایسی نمائش کو دیکھ نہیں پاتے ہیں۔ لیکن اس فوجی میلے میں آکر وہ ہماری بری فوج، ہماری فصائیہ اور بحری افواج کے فوجی ساز و سامان کو دیکھ سکیں گے اور ایک حد تک فوج کیسے کام کرتی ہے وہ جان سکے گی۔

یہ بھی پڑھئے: Rising India Summit 2023: امریکہ میں ہندوستانی سفارتخانہ پر حملہ کو لے کر وزیر خارجہ سخت


یہ بھی پڑھئے: وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا : روس یوکرین جنگ کے بعد اب دنیا مشکل جگہ بن گئی ہے



انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے عہد کیا ہے کہ اب ہماری فوج کے پاس جو ہتھیار ہوں گے، وہ اپنے ہی ملک میں بنے ہوں گے ۔ مختلف فوجی ساز و سامان، ٹینک  اور فوجی ہتھیار ہیں جو ملک میں بنائے گئے ہیں ۔ میں اس  فوج کو اس کانفرنس کے لئے بھی اور فوجی میلے کے لئے بھی بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ فوجی میلے میں آئیں اور دیکھیں کہ ہماری فوج کیسے کام کرتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: