ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

شیوراج سنگھ کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد اسپتال میں داخل، یہ ہے وزیر اعلیٰ کے 15 دنوں کی ٹریول ہسٹری

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے اپنے رابطہ میں آئے لوگوں سے کورونا کا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ وہیں شیوراج سنگھ کی ٹریول ہسٹری کو ٹریس کرنے کے ساتھ گزشتہ 15 دنوں میں ان کے رابطہ میں آئے لوگوں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

  • Share this:
شیوراج سنگھ کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد اسپتال میں داخل، یہ ہے وزیر اعلیٰ کے 15 دنوں کی ٹریول ہسٹری
شیوراج سنگھ کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد اسپتال میں داخل

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیورا ج سنگھ کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد بھوپال کے چرایو اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔ شیوراج سنگھ نے اپنے کورونا پازیٹیو ہونے کی خبر ٹوئٹ کرکے خود دی تھی۔ شیوراج سنگھ  نے ٹوئٹ کے ذریعہ صوبہ کی عوام سے کورونا کو لے کر بیدار رہنے کی جہاں اپیل کی ہے۔ وہیں انہوں نے اس وبائی بیماری سے گھبرانے کی نہیں بلکہ عوام کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اس کا علاج کرانےکا مشورہ بھی دیا ہے۔ واضح رہے کہ شیوراج سنگھ نے اپنے رابطہ میں آئے لوگوں سے کورونا کا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ وہیں شیوراج سنگھ کی ٹریول ہسٹری کو ٹریس کرنے کے ساتھ گزشتہ 15 دنوں میں ان کے رابطہ میں آئے لوگوں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔


شیوراج سنگھ چوہان 17 جولائی کو اسمبلی کی آل پارٹی میٹنگ میں شامل ہونے کے ساتھ اسی دن مہاکال مندر بھی درشن کرنے کے لئےگئے تھے۔ کابینہ وزیر موہن یادو بھی مہاکال مندر گئے تھے اور اجین کلکٹر آفس میں کورونا کو لے کرجائزہ میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر سے گوالیار میں ملاقات کی۔ 20 جولائی کو ہی گوالیار میں شیوراج سنگھ نے کورونا کو لے کرجائزہ میٹنگ کا انعقاد اورکلکٹرکے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں بھی شامل ہوئےتھے۔ اسی دن جی اے ڈی کی میٹنگ میں بھی شامل ہوئے۔ 21 جولائی کو وزیر اعلیٰ لکھنو گئے اورسابق گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال پر منعقدہ تعزیتی جلسے میں شامل ہوئے۔ سی ایم کے ساتھ ایم پی بی جے پی صدر بی ڈی شرما اور سہاس بھگت بھی لکھنؤ گئے تھے۔ اس کے بعد 22 جولائی کو سی ایم نے کابینہ میٹنگ میں شرکت کی اور اسی دن نصف درجن وزراء کے ساتھ سی ایم نے ون ٹو ون ملاقات کی۔ 23 جولائی کو بھی سی ایم نے کابینی وزراء سے ملاقات کی۔ 24 جولائی کو سی ایم نے بی جے پی آفس میں منعقد پروگرام میں شرکت کی اور کابینہ وزیروں سے ملاقات کے ساتھ کورونا سے متعلق جائزہ میٹنگ میں بھی شامل ہوئے۔


سی ایم کے کورونا پازیٹو ہونے کے بعد سی ایم سیکوریٹی میں شامل سیکوریٹی گارڈ اور دیگر اسٹاف نے جے پی اسپتال پہنچ کر اپنی جانچ کروانا شروع کردیا ہے۔وہیں شیوراج کابینہ کے سینئر وزیر وشواس سارنگ کا کہنا ہےکہ سی ایم کی صحت کو لے کرگھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سی ایم کا علاج جاری ہے۔ وشواس سارنگ نے صوبہ میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو لے کرکانگریس کے ذریعہ سیاست کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت تنقید کرنے کا نہیں بلکہ ساتھ مل کر کام کرنے کا ہے تاکہ وبائی بیماری کا خاتمہ کیا جا سکے۔


 شیوراج سنگھ چوہان 17 جولائی کو اسمبلی کی آل پارٹی میٹنگ میں شامل ہونے کے ساتھ اسی دن مہاکال مندر بھی درشن کرنے کے لئےگئے تھے۔

شیوراج سنگھ چوہان 17 جولائی کو اسمبلی کی آل پارٹی میٹنگ میں شامل ہونے کے ساتھ اسی دن مہاکال مندر بھی درشن کرنے کے لئےگئے تھے۔


وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر قانون پی سی شر ما نے سی ایم کے کورونا پازیٹو ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی ایم کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی ہے۔ پی سی شرما کہتے ہیں کہ جب کسی صوبہ کا وزیر اعلی کورونا پازیٹو ہو سکتا ہے تو صوبہ کے عام لوگوں کے حالات کو بہتر سمجھا جاسکتا ہے۔ دو روز پہلے کابینی وزیر اروند بھدوریہ کورونا پازیٹو ہوئے اور چرایو اسپتال میں داخل ہوئے اور آج سی ایم شیوراج خود کورونا کے علاج کے لئےچرایو اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔ حکومت نے کورونا کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ ریلیاں پر ریلیاں کرتے رہے اور اب اس کا نتیجہ یہ سامنے آیا ہے۔ اب بھی وقت ہے، سی ایم کے رابطہ میں جتنے لوگ آئے ہیں ان کی نشاندہی کرکے ان کی جانچ کی جائے تاکہ کورونا کی چین کو توڑا جا سکے۔
مدھیہ پردیش کے پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما کہتے ہیں کہ سی ایم شیوراج سنگھ کے ساتھ صوبہ کے عوام کے دعائیں ہیں۔ وہ بہت جلد اسپتال سے صحتیاب ہوکر عوام کے بیچ آئیں گے۔ جہاں تک حکومت کا سوال ہے، سی ایم اسپتال سے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کاموں کی مانیٹرنگ کرتے رہیں گے۔ کابینہ کے وزراء کی جو ذمہ داری ہے وہ اپنا کام کریں گے۔ کورونا کو لے کر سی ایم نے وزیر داخلہ ڈاکٹرنروتم مشرا ،وزیر صحت پربھو رام چودھری اور مدھیہ پردیش کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ کو پابند کیا ہے۔ سبھی لوگ اپنا کام کریں گے۔ سرکار کے ساتھ سب کو بیدار ہونا اور کورونا کو جڑ سے اکھاڑکر پھینکنا ہے۔ مدھیہ پردیش میں کورونا مریضوں میں اضافہ جاری ہے۔ بھوپال کی تاریخ میں کورونا کو لے کر اب تک کا سب  سے بڑا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ صوبہ میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر چھبیس ہزار نوسو پچھہتر (26975) ہوگئی ہے۔ کورونا سے اب تک سات سو بانوے (792) لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ سترہ ہزار نوسو باسٹھ (17962) لوگ صحتیاب ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں۔ شیوراج سنگھ کے کورونا پازیٹو ہونےکی خبر منطر عام پر آنےکے بعد سابق سی ایم کمل ناتھ اور دگ وجے سنگھ کے علاوہ بی جے پی لیڈر جیوترا دتیہ سندھیا، گوپال بھارگو اور دوسرے لیڈروں نے ٹوئیٹ کرکے سی ایم کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی ہے۔ وہیں سی ایم نے ٹوئٹ کرکے اسپتال سے کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 25, 2020 04:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading