ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مدھیہ پردیش : وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے دیا کابینہ میں توسیع کا اشارہ ، سب کی نظریں ٹکیں

کابینہ میں کس کو کیا ملتا ہے یہ دیکھنا ہوگا اور اپنوں کے ساتھ سندھیا خیمہ کو مطمئن کرنا شیوراج سنگھ کے لئے آسان نہیں ہوگا ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے دیا کابینہ میں توسیع کا اشارہ ، سب کی نظریں ٹکیں
مدھیہ پردیش : وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے دیا کابینہ میں توسیع کا اشارہ ، سب کی نظریں ٹکیں

مدھیہ پردیش میں شیوراج کابینہ کی توسیع کو لے کر ہلچل تیز ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کی توسیع کو لے کر سی ایم شیوراج سنگھ نے دہلی میں پارٹی کی اعلی قیادت کے لیڈران سے بات کر لی ہے ۔ کابینہ توسیع کو لے کر شیوراج سنگھ نے اپنے بیان میں جہاں واضح اشارہ دیا ہے وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ تیئس مارچ کو جب انہوں نے اپنے عہدے کا حلف لیا تھا ، اس وقت مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کی وبائی بیماری دستک دے چکی تھی ۔ ایسے میں پارٹی قیادت نے یہ طے کیا تھا کہ پہلے اس وبائی بیماری کے خلاف جنگ لڑی جائے ۔ کابینہ کی توسیع تو ہم کبھی بھی کر لیں گے۔


چودہ اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی عوام سے خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم کے خطاب میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کو لے کر جو نیا خاکہ پیش ہوگا ، اس کے بعد سی ایم شیوراج سنگھ اپنی کابینہ کی توسیع کی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔


ذرائع کے مطابق شیوراج کابینہ میں چھبیس سے اٹھایس وزرا شامل ہوں گے ۔ کابینہ میں اپنے لوگوں کو شامل کرنے کے ساتھ سندھیا خیمہ کے وہ لیڈران جو گژشتہ ماہ کانگریس سے بغاوت کر کے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں ، انہیں شامل کرنا اور انہیں اچھی وزارتیں دینا ایک مشکل مرحلہ ہے۔ ذرائع کےمطابق چھبیس سے اٹھائیس رکنی کابینہ میں سندھیا خیمہ کے آٹھ سے دس وزیر شامل ہو سکتے ہیں ۔ کابینہ میں کس کو کیا ملتا ہے یہ دیکھنا ہوگا اور اپنوں کے ساتھ سندھیا خیمہ کو مطمئن کرنا شیوراج سنگھ کے لئے آسان نہیں ہوگا ۔

First published: Apr 13, 2020 07:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading