ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

شیوراج سنگھ کا کمل ناتھ پر جوابی حملہ ، کانگریس کی غلطیوں نے مدھیہ پردیش کو کیا تباہ

وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے چودہ اپریل کے بعد کے مرحلے کے لئے تین فارمولے تیار کئے ہیں ، جس میں بھوپال اور اندور کے لئے الگ انتظام کیا گیا ہے۔

  • Share this:
شیوراج سنگھ کا کمل ناتھ پر جوابی حملہ ، کانگریس کی غلطیوں نے مدھیہ پردیش کو کیا تباہ
مدھیہ پردیش کی شیو راج حکومت نے بھی مرکزی حکومت کی طرز پر 10 لاکھ ملازمین کا ڈی اے روکنے کی بات کہی تھی۔

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے درمیان برسر اقتدار جماعت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی گھمسان بھی جاری ہے ۔ سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے گزشتہ روز شیوراج سنگھ حکومت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ کہا تھا کہ جب محکمہ صحت کے ہی ملازمین اور افسران بڑی تعداد میں کورونا وائرس میں مبتلا ہیں ، تو علاج کیسے ہوگا ۔ وہیں اب وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے اس کے لئے کانگریس حکومت کو ہی ذمہ دارٹھہرایا ہے۔


وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے بھوپال منترالیہ میں افسران کے ساتھ منعقدہ جائزہ میٹنگ میں صوبہ میں کورونا وائرس کے معاملات کو لے کر تفصیلی رپورٹ حاصل کی اور چودہ اپریل کے بعد کچھ بدلاؤ کے ساتھ صوبہ میں لاک ڈاؤن کو جاری رکھنے کا اشارہ دیا ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے افسران کے ساتھ منعقدہ جائزہ میٹنگ کے بعد جاری اپنے ویڈیو میں چودہ اپریل کے بعد مدھیہ پردیش کی معیشت پر فوکس کرنے پر زوردیا ۔


وزیراعلی شیوراج سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ مدھیہ پردیش کے جن اضلاع میں کورونا وائرس کا خوف نہیں ہے ، وہاں پر تجارتی اور صنعتی اداروں کو شروع کرنے پر فوکس ہوگا ۔ دکانوں کو کھولنے کے ساتھ دیہی علاقوں میں منریگا کے کام شروع کرنے کے ساتھ حکومت کی مقررہ شرح پر گیہوں کی خریداری کا بھی کام شروع کیا جائے گا ۔ شہر کے باہر سماجی دوری کو ذہن میں رکھتے ہوئے سبزیوں کی فروخت کا کام جاری ہوگا ۔ ساتھ ہی ایک اعلی سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ، جو پوری اسٹڈی کے بعد رپورٹ پیش کرے گی کہ چودہ اپریل کے لاک ڈاؤن کے مرحلہ کے پورا ہونے کے بعد بگڑی ہوئی معیشت کو کیسے پٹری پر لایا جائے اور کورونا کی وبا پر کنٹرول کرتے ہوئے عوام کی ضرورت کو کیسے پورا کیا جائے ۔


وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے چودہ اپریل کے بعد کے مرحلے کے لئے تین فارمولے تیار کئے ہیں ، جس میں بھوپال اور اندور کے لئے الگ انتظام کیا گیا ہے جبکہ وہ بیس ضلع جہاں پر کورونا وائرس کے مریض ملے ہیں ، وہاں کے لئے کچھ بدلاؤ کے ساتھ الگ روڈ میپ تیار کیا گیا ہے اور وہ اضلاع جہاں پر ابھی کورونا وائرس کی وبا نہیں پہنچی ہے ، اس کے لئے الگ روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت سب بڑی ضرورت کورونا کی وبا کو ختم کرنے کی ہے ۔ ہم لاک ڈاؤن کے درد کو برداشت کریں گے ، لیکن عوام کی زندگی کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے اور ہم ہر قیمت پر عوام کی زندگی کو بچائیں گے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ مشکل گھڑی میں گھروں میں رہیں اور جب گھروں سے بہت ضروری ہو ، تبھی نکلیں اور جب نکلیں تو سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھتے ہوئے ماسک ضرور پہنیں ۔
First published: Apr 13, 2020 10:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading