ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جس کی وزیر اعظم اور وزیر اعلی نے دی اجاز ت ، اندور کلکٹر نے اسی پر لگائی پابندی ، جانئے کیا ہے معاملہ

اندور کلکٹر کے اس حکم پر بی جے پی اور کانگریس دونوں نے ہی تنقید کی ہے ۔ تاہم بعد میں کلکٹر نے بھی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے ۔

  • Share this:
جس کی وزیر اعظم اور وزیر اعلی نے دی اجاز ت ، اندور کلکٹر نے اسی پر لگائی پابندی ، جانئے کیا ہے معاملہ
اندور کلکٹر کے اس حکم پر بی جے پی اور کانگریس دونوں نے ہی تنقید کی ہے ۔ تاہم بعد میں کلکٹر نے بھی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے ۔

لاک ڈاؤن میں عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے کورونا وائرس کے پیش نظر عوام سے اپنا چہرہ ڈھکنے اور گمچھا  و رومال لگا کر گھر سے باہر نکلنے کی اپیل کی تھی ۔ لیکن اندور کلکٹر منیش سنگھ نے تغلقی فرمان جاری کرتے ہوئے گمچھا اور رومال لگاکر گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اندور کلکٹر نے اپنے حکم میں صرف سرجیکل ماسک لگا کر ہی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دی ہے ۔


گمچھا اور رومال پر پابندی لگائے جانے کے تعلق سے جب نیوز 18 اردو نے اندور کلکٹر منیش سے بات کی تو انہوں نے اس طرح کے کسی حکم سے ہی انکار کیا ۔ جبکہ نیوز 18 اردو کے پاس کلکٹر کا جاری کردہ حکم موجود ہے ، جسے آپ خود بھی پڑھ سکتے ہیں ، جس میں لکھا ہے کہ گھر سے باہر سرجیکل ماسک پہن کر ہی لازمی طورپر رہیں گے ۔ گمچھا یا روما ل وغیرہ کو ماسک کی جگہ پہننے پر پابندی رہے گی اور اسے ماسک کے زمرے میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔




یوں تو بی جے پی اور کانگریس ہمیشہ ایک دوسرے کے خلاف ہی نظر آتی ہیں ، لیکن یہ پہلا موقعہ ہے جب بی جے پی اور کانگریس دونوں کے ہی کلکٹر کے خلاف ایک ہی سر ہیں ۔ مدھیہ پردیش کانگریس پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر امین الخان سوری کہتے ہیں کہ اب تو وزیرا عظم مودی کے حکم بھی کا مذاق اڑایا جانے لگا ہے ۔ بڑے تاجروں ، ماسک کے کاروباری اور سنیٹائزر کے تاجروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے جو کام کلکٹر کے ذریعہ کیا جا رہا ہے ، وہ قابل مذمت ہے ۔ جب وزیر اعظم نریندر مودی نے کہہ دیا کہ رومال یا گمچھے کا استعمال ماسک کے طور پر کیا جاسکتا ہے ، تو اس طرح کا تغلقی فرمان اندور شہر میں نکالنے کی کیا ضرورت تھی کہ ماسک ہی لگانا پڑے گا ۔ گمچھا یا روما ل نہیں چلے گا ۔ اس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ وہ کہیں نہ کہیں بڑے تاجروں کے ایجنٹ کے روپ کام میں کام کر رہے ہیں ۔ شیوراج سرکار کو اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس تغلقی فرمان کو جلد سے جلد واپس لینا چاہئے ۔

وہیں مدھیہ پردیش بی جے پی کے ترجمان جے پی مولچندانی کہتے ہیں کہ اندور کلکٹر کا حکم ابھی میری جانکاری میں آیا ہے ، جس میں انہوں نے گمچھا ، رومال اور سادے ماسک کی اجازت نہیں دی ہے اور صرف سرجیکل ماسک  لگانے کا حکم اندور کے عوام کو دیا ہے ۔ ایک طرف ہمارے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی جی اور ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ جی عوامی طور پر یہ اعلان کرچکے ہیں کہ عوام کورونا سے بچنے کیلئے گمچھا اور رومال کا ماسک کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں تو ایسے میں اندور کلکٹر کا حکم نہ صرف غیرفطری ہے بلکہ اس حکم پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے اس میں ترمیم کرکے نیا حکم جاری کرنا چاہئے ۔
First published: May 30, 2020 06:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading