ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

نشہ میں مدہوش ایس اے ایف کے جوان نے سر بازار شروع کردی نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھار ، پھر ... ۔

  • Share this:
نشہ میں مدہوش ایس اے ایف کے جوان نے سر بازار شروع کردی نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھار ، پھر ... ۔
نشہ میں مدہوش ایس اے ایف کے جوان نے سر بازار شروع کردی نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھار، پھر ...۔

راجستھان کے ڈنڈوری ضلع میں خاکی وردی ایک مرتبہ پھر شرمسار ہوئی ہے ۔ بجاگ تھانہ میں تعینات اسپیشل آرمڈ فورس ( ایس اے ایف ) کے سندیپ بگھیل نام کے ایک جوان نے ایک نابالغ طالبہ کے ساتھ سر بازار چھیڑ چھاڑ کی ۔ جمعرات کو اس واقعہ کی جانکاری جب اس طالبہ کے اہل خانہ کو ہوئی تو وہ پولیس تھانہ پہنچ گئے اور شکایت درج کرائی ۔ ان کی اس شکایت پر پولیس نے نشہ میں مدہوش ملزم جوان بگھیل کے خلاف چھیڑ چھاڑ اور پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ملزم کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے ۔ پولیس کے افسران اس معاملہ میں کیمرے کے سامنے کچھ بھی کہنے سے گریز کرتے نظر آرہے ہیں ۔


بتایا جاتا ہے کہ شراب کے نشہ میں مدہوش سندیپ نے بازار میں ہی نابالغ طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ۔ جوان کی حرکتوں کو کو دیکھ کر مقامی لوگ طالبہ کی مدد کیلئے آگے آئے ۔ لوگوں کو اپنی جانب آتا ہوا دیکھ کر جوان جائے واقعہ سے فرار ہوگیا ۔




بہر حال پولیس نے ملزم جوان کو حراست میں لے لیا ہے اور معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔ غور طلب ہے بجاگ نکسل متاثرہ تھانہ ہے ، جس کی وجہ سے وہاں ایس اے ایف جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ جوان کی اس کرتوت نے خاکی کو ایک مرتبہ پھر شرمسار کردیا ہے ۔
First published: Oct 25, 2019 06:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading