ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش: شیو راج سنگھ چوہان نےکلکٹر اور ایس پی کو ہٹایا، غریب کسان جوڑے سے مارپیٹ کی ہوگی اعلیٰ سطحی جانچ

مدھیہ پردیش کے ضلع گنا کے جگن پور گاؤں میں قبضہ ہٹانے کے دوران غریب جوڑے کے ساتھ زد و کوب کے سبب وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج رات کلیکٹر ایس وشوناتھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) علی الفور معطل کیے جانے کی ہدایت دی

  • Share this:
مدھیہ پردیش: شیو راج  سنگھ چوہان نےکلکٹر اور ایس پی کو ہٹایا، غریب کسان جوڑے سے مارپیٹ کی ہوگی اعلیٰ سطحی جانچ
مدھیہ پردیش: شیو راج سنگھ چوہان نےکلکٹر اور ایس پی کو ہٹایا، غریب کسان جوڑے سے مارپیٹ کی ہوگی اعلیٰ سطحی جانچ

گنا/بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع گنا کے جگن پور گاؤں میں قبضہ ہٹانے کے دوران غریب جوڑے کے ساتھ زد و کوب کے سبب وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج رات کلیکٹر ایس وشوناتھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) علیٰ الفور معطل کیے جانے کی ہدایت دی۔ شیو راج سنگھ چوہان نے بھوپال میں اس واقعہ سے متعلق نکات کی معلومات حاصل کرنے کے بعد کہا کہ کسی طھی طرح کی ظلم و بربریت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جگن پور گاؤں کی گذشتہ روز کے مکمل واقعہ کی اعلیٰ سطحی تفتیش کا حکم دیا ہے۔ اس میں جو بھی مجرم پایا جائے گا اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

جگن پور گاؤں میں گذشتہ روز قبضہ ہٹانے کی کاروائی کے دوران راجکمار اہیروار اور ان کی اہلیہ ساویتربائی نے زہر پی لیا تھا۔ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا ملزم گبو پاردی اس جوڑے کے علاوہ ان کے بچوں کو بھی جراثیم کُش پینے کے لیے مشتعل کر رہا تھا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے اس جوڑے کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل ممیڈیا پر وائرل ہو گئی۔ راجیہ سبھا رکن جیوتی رادتیہ سندھیا نے دیر رات ٹویٹ کیا کہ گونا کے بد بختانہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کلیکٹر اور ایس پی کو فوراً ہٹانے کی ہدایت دے دی ہے۔ علاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اور سابق وزیر جے وردھن نے شیوراج حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔


شیو راج سنگھ چوہان نے بھوپال میں اس واقعہ سے متعلق نکات کی معلومات حاصل کرنے کے بعد کہا کہ کسی طھی طرح کی ظلم و بربریت برداشت نہیں کی جائے گی۔
شیو راج سنگھ چوہان نے بھوپال میں اس واقعہ سے متعلق نکات کی معلومات حاصل کرنے کے بعد کہا کہ کسی طھی طرح کی ظلم و بربریت برداشت نہیں کی جائے گی۔


اپوزیشن نے اٹھائے سوال

سانحہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے شیو راج سنگھ چوہان پر تنقید کی ہے۔ کمل ناتھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ شیو راج حکومت کو کہاں لے جارہی ہے؟ یہ کیسا جنگل راج ہے؟ گنا میں کینٹ تھانہ علاقے میں ایک دلت کسان جوڑے پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کے ذریعہ اس طرح درندگی کے ساتھ لاٹھی چارج، اگر متاثرہ نوجوان کا زمین سے متعلق کوئی تنازعہ ہے تو بھی اسے قانوناً حل کیا جاسکتا ہے، لیکن اس طرح سے قانون ہاتھ میں لے کر اسکی، اس کی اہلیہ، اہل خانہ اور معصوم بچوں تک کی اتنی بے رحمی سے پٹائی، یہ کہاں کا انصاف ہے؟



کمل ناتھ نے ٹوئٹ میں آگے لکھا کیا یہ سب اس لئے کہ وہ ایک فیملی سے ہے۔ غریب کسان ہے؟ کیا ایسی ہمت ان علاقوں میں مبینہ جن سیوکوں اور رسوخ داروں کے ذریعہ قبضہ کی گئی ہزاروں ایکڑ زمین کو چھڑانے کے لئے بھی شیو راج حکومت دکھائے گی؟ ایسے حادثات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس کے قصورواروں پر فوری سخت کارروائی ہو، ورنہ کانگریس خاموش نہیں بیٹھے گی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 16, 2020 04:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading