ہوم » نیوز » وطن نامہ

شوہر نے سر راہ بیوی کے ساتھ کیا یہ، پوری تصویر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید

معاملے میں ٹی آئی نول آریہ نے بتایا کہ بیوی پر شک کو لیکر شوہر نے سر راہ اپنی اہلیہ کی پٹائی کر ڈالی۔

  • Share this:
شوہر نے سر راہ بیوی کے ساتھ کیا یہ، پوری تصویر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید
معاملے میں ٹی آئی نول آریہ نے بتایا کہ بیوی پر شک کو لیکر شوہر نے سر راہ اپنی اہلیہ کی پٹائی کر ڈالی۔

مدھیہ پردیش میں نرسنگھ پور ضلع کے کریلی علاقے میں سر راہ ایک شخص نے اپنی بیوی کی بے رحمی سے پٹائی کرکے اسے بے حال کردیا۔ اس کی پوری تصویر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے جس کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ شخص بیوی کی کس قدر پٹائی کر رہا ہے۔ اسے لات و گھونسوں سے ماررہا ہے۔ وہیں جب شخص بیوی کو پیٹ رہا تھا وہاں سے کئی گاڑیاں گزریں یہاں تک کہ ایک بائک بھی وہاں آکر رکی لیکن کسی نے خاتون کو اس کے درندے شوہر سے بچانے کی کوشش نہیں کی۔ شوہر کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا اور وہ بیوی کو پیٹتا چلا گیا۔

اس واقعے کا ویڈیو کریلی کے سیتا رام مال کے پاس لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا ہے۔ معاملے میں ٹی آئی نول آریہ نے بتایا کہ بیوی پر شک کو لیکر شوہر نے سر راہ اپنی اہلیہ کی پٹائی کر ڈالی۔ اسے اس قدر بے رحمی سے پیٹا کہ دیکھنے والوں کے بھی ہوش اڑ گئے۔  انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ 17 جولائی کا ہے جو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

ٹی آئی نے بتایا کہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم شوہر کے خلاف 498 کے تحت معاملہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔


(رپورٹ: اشیش جین)

First published: Jul 27, 2019 07:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading