اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نیوز18 کی خبرکااثر:مدھیہ پردیش میں محکمہ بجلی نےتسلیم کی اپنی غلطی،منظربھوپالی کونیابل جاری

    ممتاز شاعر منظر بھوپالی

    ممتاز شاعر منظر بھوپالی

    منظر بھوپالی کو محکمہ بجلی نے مئی ماہ کے بجلی بل کے نام پر 36 لاکھ 86 ہزار667روپئے کا بل پیش کیاگیا اب منظر بھوپالی کو 9ہزار 713 روپئے کا نام بل پیش کیا گیا ہے ۔ منظر بھوپالی نے نیوز18 اردو کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے ۔

    • Share this:
    بریں جب عوامی سرکار سے جڑی ہوتی ہیں تو ان کا اثر لازمی طور پر ہوتا ہے ۔ ممتاز شاعر منظر بھوپالی کو محکمہ بجلی کے ذریعہ جب ایک مہینے کی بجلی بل کے نام پر 36 لاکھ 86 ہزار667روپئے کا بلی بھیجا گیا تو نیوز18 کی خبر کے بعد محکمہ بجلی نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور منظر بھوپالی کومحکمہ بجلی کے افسران نے میٹنگ کے بعد نیا بجلی جاری کر دیاہے۔ منظر بھوپالی کو محکمہ بجلی نے مئی ماہ کے بجلی بل کے نام پر 36 لاکھ 86 ہزار667روپئے کا بل پیش کیاگیا اب منظر بھوپالی کو 9ہزار 713 روپئے کا نام بل پیش کیا گیا ہے ۔ منظر بھوپالی نے نیوز18 اردو کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے ۔


    ممتاز شاعر منظر بھوپالی کہتے ہیں کہ جب سے مجھے محکمہ بجلی نے لاکھوں کا بل پیش کیا تھا میں سو نہیں سکا اور میری نیند مجھ سے بہت دور چلی گئی ۔ محکمہ بجلی نے بلی بل کے نام پر جو بجلی مجھ پر گرائی تھی اس کرب کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ میں جس فلیٹ میں رہتا ہوں اس کی قیمت بھی اتنی نہیں ہے کہ اس فروخت کر کے میں بجلی کی ادائیگی کرتا یہ تو آ پ دوستوں کی محبت ہے اور نیوز18 کی مہم ہے کہ محکمہ بجلی نے مجھے نیا بل پیش کیا ہے حالانکہ یہ بل بھی سابقہ بلوں سے زیادہ ہے لیکن یہ اتنا ہے کہ اسے میں ادا کر سکتا ہوں ۔

    میری گزراش ہے وزیر اعلی ٰسے کہ جو لوگ اس کے لئے خطا وار ہیں انہیں جانچ کر کے سزا دی جائے اور کورونا قہر میں جتنے بھی فنکار ،شاعر وادیب متاثر ہوئے ہیں ان کی خصوصی طور پر مدد کی جائے ۔وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر توانائی پردیومن سنگھ تومر کہتے ہیں کہ مشین کی وجہ سے غلط بل چلا گیا تھا ۔ اب اس کی جانچ کر کے منظر صاحب کو نیا بجلی بل بھیج دیا گیا ہے ۔اس معاملے میں سیاست کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: