ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

ریوا میں بس۔ٹرک کے درمیان بھیانک ٹکر، 15 لوگوں کی موت، 30 سے زیادہ زخمی

بس کے اندر ابھی بھی کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وہاں پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم پہنچ گئی ہے اور ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

  • Share this:

مدھیہ پردیش کے ریوا میں  مسافروں سے بھری ایک بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہوگئی ہے۔ اس بھیانک حادثے میں بس سوار 15 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 30 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ جانکاری کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریبا 6 بجے ہوا۔ بس کے اندر ابھی بھی کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وہاں پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم پہنچ گئی ہے اور ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو بس سے نکال کر علاج کیلئے سنجے گاندھی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ بس میں 45 سے زیادہ  مسافر سوارتھے۔ زخمی مسافروں کے مطابق بس ڈرائیور بس کو تیز رفتار سے چلا رہا تھا ۔ اس دوران گڑ بائی پاس پر وہ اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور بس سڑک کنارے کھڑے ٹرک کے پچھلے حصے سے جاکر ٹکرا گئی۔ حادثے میں بس کے اگلے حصے کے پرخچے اڑ گئے جس سے ڈرائیور اور وہاں بیٹھے مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

خبر کی تفصیلات کا انتظار ہے۔
First published: Dec 05, 2019 09:21 AM IST