ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، جمعہ کو عید الفطر کی نماز، رویت ہلال کمیٹی نے مسلمانوں سے کی یہ خاص اپیل

Eid Ul Fitr 2021 : چودہ مئی کو حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق مساجد میں محدود تعداد میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ باقی لوگ گھروں میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے اور کورونا کی وبائی کے ساتھ عالم انسانیت کی بقا کے لئے دعا کریں گے ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، جمعہ کو عید الفطر کی نماز، رویت ہلال کمیٹی نے مسلمانوں سے کی یہ خاص اپیل
مدھیہ پردیش : شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، جمعہ کو عید الفطر کی نماز، رویت ہلال کمیٹی نے مسلمانوں سے کی یہ خاص اپیل

بھوپال : مدھیہ پردیش میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی نے مختلف ریاستوں کی رویت ہلال کمیٹی سے تصدیق کرنے کے بعد چودہ مئی کو ریاست میں عید الفطر کی نماز ادا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ مدھیہ پردیش میں راجدھانی بھوپال کے ساتھ ریاست کے باون اضلاع میں رویت ہلا ل کمیٹی نے عید کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا تھا ۔ راجدھانی بھوپال کے افق پر مطع ابر آلود تھا حالانکہ ریاست کے دوسرے مقامات پر مطلع صاف پھر کہیں سے عید کا چاند ہونے کی اطلاع جب کمیٹی کو موصول نہیں ہوئی تو رویت ہلال کمیٹی نے اتفاق رائے سے تیرہ مئی کو روزہ رکھنے اور چودہ مئی کو عید الفطر کی نماز ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔


رویت ہلال کمیٹی کے صدر قاضی سید مشتاق علی ندوی کہتے ہیں کہ بھوپال کے افق پر مطلع ابر آلود ضرورتھا ، مگر ریاست کے دوسرے مقامات پر مطلع صاف تھا لیکن کہیں سے بھی عید کا چاند ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔ اس لئے تیرہ مئی کو روزہ رکھا جائے گا اور چودہ مئی کو حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق مساجد میں محدود تعداد میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ باقی لوگ گھروں میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے اور کورونا کی وبائی کے ساتھ عالم انسانیت کی بقا کے لئے دعا کریں گے ۔


مدھیہ پردیش میں داؤدی بوہرہ سماج نے آج کورونا کے سائے میں عید الفطرکی نماز ادا کی ۔ داؤدی بوہرہ سماج کی مساجد میں حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق عید الفطر کی نماز اداکی گئی اور ملک میں امن و امان کیلئے حصوصی دعائیں کی گئیں ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 12, 2021 10:07 PM IST