مدھیہ پردیش: ٹرک کی ٹکر سے پلٹی تین بسیں، 14 کی موت،50 زخمی، سی ایم شیوراج نے کیا معاوضہ کا اعلان

مدھیہ پردیش: ٹرک کی ٹکر سے پلٹی تین بسیں، 14 کی موت،50 زخمی، سی ایم شیوراج نے کیا معاوضہ کا اعلان

مدھیہ پردیش: ٹرک کی ٹکر سے پلٹی تین بسیں، 14 کی موت،50 زخمی، سی ایم شیوراج نے کیا معاوضہ کا اعلان

بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک نے بس کو ٹکر مار ی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ موہنیا ٹنل کے قریب بروکھر گاؤں کے قریب پیش آیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Sidhi, India
  • Share this:
    مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں جمعہ دیر رات بڑا حادثہ ہوگیا ہے۔ موہنیا ٹنل کے پاس ٹرک کی ٹکر سے تین بسیں پلٹ گئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثے میں 14 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ریوا کے ایس پی مکیش شریواستو نے بتایا کہ مجموعی طور پر 50 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 20-15 لوگوں کی حالات تشویشناک ہے۔ وہیں، حادثے کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے دیر رات مقام حادثہ اور اسپتال کا دورہ کیا۔ اس کے بعد سی ایم شیوراج نے حادثے میں مرنے والوں کے افراد خاندان کو 10 لاکھ روپے، شدید طور پر زخمیوں کو دو لاکھ روپے اور معمولی طور پر زخمی ہونے والوں کو ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین کے افراد خاندان کو اہلیت کے مطابق سرکاری نوکری دی جائے گی۔


    بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک نے بس کو ٹکر مار ی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ موہنیا ٹنل کے قریب بروکھر گاؤں کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہد نے بتایا کہ حادثہ ریوا سیدھی ٹنل کے قریب پیش آیا۔ تیز رفتار ٹرک کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے وہ سائیڈ پر کھڑی تین بسوں سے ٹکرا گیا۔ دو بسیں الٹ گئیں، تیسری بس بری طرح تباہ ہوگئی۔ اس حادثے میں بارہ افراد کی موت ہو نے کی بات کہی جارہی ہے۔ حالانکہ، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ خوفناک تھا  جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ شدید زخمیوں کو ریوا ریفر کر دیا گیا ہے۔

    Image

    یہ بھی پڑھیں:

    ایک ساتھ دیکھ لیں 500 لڑکیاں تو 'ہوش کھو بیٹھا' 17 سال کا لڑکا! اسپتال میں کرنا پڑا بھرتی

    یہ بھی پڑھیں:

    حادثے کے بعد شدید چیخ و پکار مچ گئی۔ دیگر راہگیروں نے مدد کی اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں بارہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 52 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ کچھ لوگوں کے ٹرک کے نیچے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: