ہوم » نیوز » وطن نامہ

پیار کے لئے ہندوستان آئے پاک کے عمران کو ملی جیل، 14 سال بعد ہوگی گھر واپسی

!عمران کی کہانی کسی کی بھی آنکھوں میں آنسو لا دے گی، جانئے ایسا کیا ہوا کہ پاکستان کے عمران کو گزارنے پڑے 14 سال ہندوستان کی جیل میں

  • Share this:
پیار کے لئے ہندوستان آئے پاک کے عمران کو ملی جیل، 14 سال بعد ہوگی گھر واپسی
علامتی تصویر

چند روز قبل ہم نے حامد نہال انصاری کی داستان سنی، جسے سناتے سناتے خود حامد رو پڑے تھے۔ ایک ایسی ہی محبت کی داستان ہے پاکستان کے عمران کی۔ عمران اپنے پیار کو پانے کے لئے پاکستان سے ہندوستان آئے۔ ویزا ختم ہوا تو فرضی پاسپورٹ تک بنوانے کی کوشش کی۔ اس چکر میں گرفتار ہوئے اور 14 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے کاٹے۔ عمران کی کہانی کسی کی بھی آنکھوں میں آنسو لا دے گی۔ اپنے پیار کے لئے ہندوستان آئے عمران کو محبت تو ملی پر ساتھ ہی ملی جیل کی نہ گزرنے والی راتیں۔


عمران کی کہانی شروع ہوتی ہے 15 سال پہلے جب اسے ایک ہندوستانی لڑکی سے پیار ہوا۔ عمران نے اپنے پیار کو پانے کی چاہت میں ہندوستان کا ویزا لے لیا۔ ہندوستان میں عمران نے شادی کی اور دو بچوں کے والد بھی بنیں۔ یہی شاید عمران کی زندگی کے سب سے خوش نما سال تھے۔ اس کے بعد ویزا کی مدت ختم ہو گئی اور ایکسٹینشن نہیں ملا۔


پریشان عمران نے غیر قانونی طریقہ کو اپنانے کا من بنایا اور فرضی پاسپورٹ بنوانے کی  کولکاتہ سے بھوپال آگئے۔ اس کوشش میں عمران پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ۔ عدالت نے انہیں 10 سال کی سزا سنا دی۔


پاکستان کے ایئر پورٹ کا ٹائم کیپر کا کام کرنے والے عمران اب اپنے ملک واپس جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان جاکر بتائیں گے کہ ہندوستان کے لوگ بےحد اچھے ہیں اور یہاں ان کے ساتھ کبھی امتیازی سلوک نہیں ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی حکومت سے گزارش کریں گے کی ہندوستان کے ساتھ اپنے رشتوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔

 
First published: Dec 22, 2018 09:48 PM IST