உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیوی کو بھیجا مائیکے، پھر دوسری لڑکی کو لے کر بھاگ گیا شوہر، کچھ دن پہلے بنا تھا باپ

    Indore News: مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh News) کے اندور (Indore Crime News) میں بچے کی پیدائش کے بعد ایک شخص دوسری لڑکی کو لے کر بھاگ گیا۔ پھر دونوں نے شادی بھی کرلی۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ پہلی بیوی کو شوہر کے کرتوت کے بارے میں پتہ چلا۔ اس کے بعد خاتون نے ملزم شوہر کے خلاف تھانے میں شکایت کی ہے۔ 

    • Share this:
      اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک شوہر نے ایسا قدم اٹھالیا، جسے جان کر بیوی حیران رہ گئی۔ دراصل، چھوٹا بانگڑدا علاقے کے رہنے والے نوجوان کی کچھ سال پہلے شادی ہوئی تھی۔ 15 دن پہلے وہ باپ بھی بنا۔ اس نے ڈیلیوری کے لئے اپنی بیوی کو مائیکے بھیج دیا تھا۔ اس دوران شوہر دوسری لڑکی کو لے کر فرار ہوگیا۔ بیوی کو فیس بک کے ذریعہ پتہ چلا کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کرلی ہے۔ اس کے بعد بیوی نے ملزم شوہر کے خلاف تھانے میں شکایت کی ہے۔ بیوی کا الزام ہے کہ کافی لمبے وقت سے شوہر کا دوسری لڑکی سے افیئر چل رہا تھا۔ اب پولیس ملزم شوہر کی تلاش کر رہی ہے۔

      پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق، ببیتا نام کی خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ بیوی کا کہنا ہے کہ شوہر نے اسے دھوکہ دے کر دوسری لڑکی سے شادی کی ہے۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ یہ لڑکی مسلم ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ اسے پتہ چلا کہ شوہر نے دوسری شادی کرلی ہے۔ شوہر نے اس کی شکایت اپنے سسرال میں بھی کرنے کی کوشش کی، لیکن  شوہر کے فیملی والوں نے اسے دھمکی دی۔ اتنا ہی نہیں ملزم شوہر نے بھی اسے فون پر دھمکیاں دی ہیں۔

      بیوی کا کہنا ہے کہ کچھ سال پہلے اس کی شادی راجیش نام کے شخص سے ہوئی تھی۔ 15 دن پہلے اس نے بچی کو جنم دیا۔ بچے کی پیدائش کے بعد ملزم شوہر نے اس سے ملاقات تک نہیں کی۔ اتنا ہی نہیں اس کے سسرال والے بھی اس سے ملنے نہیں پہنچے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، ملزم شوہر کھجرانہ علاقے کی رہنے والی لڑکی کو اپنے ساتھ بھگاکر لے گیا۔ اس کے بعد دونوں نے شادی بھی کی ہے۔ بیوی نے الزام لگایا ہے کہ شوہر کی شکایت اس نے سسرال میں بھی کی تھی۔ اس کے بعد اس کے ساس سسر نے اسے دھمکی دی اور خاموش رہنے کو کہا۔

      بیوی کا الزام ہے کہ شوہر نے بھی کسی دوسرے نمبر سے اسے کال کیا اور دھمکیاں دیں۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ ساس سسر جانتے ہیں کہ ملزم شوہر کہاں ہے اور کس کے ساتھ ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: