مافیا عتیق احمد نے پیر کی شام نینی سینٹرل جیل کی جیل بیرک میں پہنچنے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں سے دودھ اور کھانے کا مطالبہ کیا۔ اس پر جیل انتظامیہ کی جانب سے اسے دال، چاول، روٹی اور سبزی دی گئی۔ وہیں، ساتھ میں دودھ کے ساتھ بریڈ و دوا کھانے کے لیے گرم پانی بھی عتیق کو مہیا کرایا گیا۔ اشرف نے بھی جیل پہنچ کر اپنا روزہ کھولا۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے اسے کھانے کے ساتھ روزہ رہنے والے قیدیوں کی طرح دودھ، کھجور، کیلہ، بریڈ دیا۔
ذرائع کی مانیں تو مافیا عتیق نے دودھ و دال کا استعمال کیا اور باقی چیزوں کو اس نے نہیں کھایا۔ وہیں، اشرف نے بھی دودھ و کھجور ہی کھایا۔ 24 گھنٹے کے سفر کے بعد وہ مافیا عتیق احمد کافی تھکا ہوا دکھائی دے رہا تھا اور ہلکا کھانے کے بعد وہ اپنی بیرک میں اارام کرنے لگا۔ منگل کو اومیش پال اغوا معاملے میں ہونےو الے فیصلے کو لے کر وہ کافی پریشان نظر آیا۔ اپنی بیرک میں وہ اکیلا تھا اور باہر سیکورٹی کے لیے گارڈس کی تعیناتی کی گئی تھی۔ جیل میں پہنچنے کے بعد مافیا عتیق کو بیرک پہنچانے میں گارڈس کے ساتھ جیل عہدیدار بھی ساتھ رہے۔
جیل کے باہر سیکورٹی کے لگائی گئی ہے پولیس نینی سینٹرل جیل میں مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کی آمد کے بعد جیل کے گیٹ پر سیکورٹی کے لیے سول پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ انٹری پوائنٹ سے لے کر گیٹ میں مین گیٹ تک سیکورٹی کے لیے متعدد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ بتا دیں کہ باہر کی سکیورٹی کے لیے جیل کے گیٹ پر پی اے سی بھی تعینات ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ جیل کے گارڈز جیل کے گیٹ کے ساتھ ٹاورز کی بھی نگرانی کرتے ہیں۔ منگل کو مافیا عتیق احمد، اشرف کی خصوصی ٹیم کے ساتھ عدالت روانہ ہوں گے۔ صبح 9.30 بجے کے بعد انہیں جیل سے عدالت لے جانے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔