سخت سیکورٹی کے درمیان مافیا عتیق کو لایا گیا نینی جیل، عتیق نے کہا-جیل سے نہیں رچی کوئی سازش

سخت سیکورٹی کے درمیان مافیا عتیق کو لایا گیا نینی جیل، عتیق نے کہا-جیل سے نہیں رچی کوئی سازش

سخت سیکورٹی کے درمیان مافیا عتیق کو لایا گیا نینی جیل، عتیق نے کہا-جیل سے نہیں رچی کوئی سازش

مافیا عتیق احمد کے کئی ٹھکانوں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے چھاپے مارے ہیں۔ گھر سے کیا برآمد ہوا ہے اس کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Lucknow | Uttar Pradesh
  • Share this:
    سخت سیکورٹی کے درمیان مافیا عتیق احمد کو نینی سینٹرل جیل لایا گیا۔ اس دوران بیچ میں اس کی گاڑی خراب ہوگئی تھی، جس سے مافیا ڈر گیا تھا کہ کہیں گاڑی پلٹ نہ جائے۔ پولیس اہلکاروں نے دھکا دے کر عتیق کی گاڑی کو اسٹارٹ کیا۔ نینی جیل پہنچنے پر مافیا عتیق احمد نے کہاکہ حکومت مٹی میں ملانے کی بات کررہی ہے وہ مٹی میں تو پہلے ہی مل چکا ہے۔

    مجھ کو پریشان کیا جارہا ہے۔ کئی سازش جیل سے رچی جارہی ہے۔ میرا پورا خاندان پریشان ہے۔ میں نے جیل سے کسی کو فون نہیں کیا۔ وہاں پر جیمر لگا ہوا ہے۔ میں چھ سال سے جیل میں ہوں، کیسے سازش رچ سکتا ہوں۔ پولیس میرے پورے خاندان کو پریشان کررہی ہے۔

    اشرف کو بھی لایا گیا نینی جیل

    امیش پال قتل کیس کے ملزم اشرف کو بھی بریلی سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان نینی جیل لایا گیا۔ پولیس اسے پریاگ راج لے گئی۔ عتیق کا بھائی اشرف شام 7 بج کر 39 منٹ پر نینی جیل پہنچا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    بھٹنڈا فوجی چھاؤنی میں ایک اور جوان کی موت، مشتبہ حالات میں لگی گولی، جانچ میں مصروف پولیس

    عتیق کا بیٹا علی بھی ہے نینی جیل میں بند

    مافیا عتیق احمد کا ایک بیٹا علی بھی نینی جیل میں بند ہے۔ رشتہ دار سے ایک کروڑ روپے کی رنگداری مانگنے کے معاملے میں وہ جیل میں بند ہے۔ پولیس نے اس پر انعام مقرر کیا تھا، اس کے بعد اس نے کورٹ میں سرینڈر کردیا تھا۔ عتیق، اشرف اور علی تینوں کو الگ الگ بیرک میں رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    جنوبی ریاستوں میں بھرتی امتحان کی زبان پر تنازعہ، سی آر پی ایف نے دی وضاحت

    عتیق کے کئی ٹھکانوں پر ایڈ ی نے کی ہے چھاپہ مار کارروائی

    مافیا عتیق احمد کے کئی ٹھکانوں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے چھاپے مارے ہیں۔ گھر سے کیا برآمد ہوا ہے اس کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے، لیکن ذرائع کے مطابق ای ڈی نے ان کے گھر سے تقریباً 75 لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔ کئی مقامات کی ای ڈی نے تلاشی لی ہے اور اس کی بے نامی جائیدادوں کا پتہ لگایا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: