اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تلنگانہ میں محبوب نگرضلع انتظامیہ کا مثالی اقدام : اردوزبان میں متعارف کیاگیا ویب سائٹ

    محبوب نگر : اردوزبان میں متعارف کیاگیا ویب سائٹ-(تصویر:ٹویٹر)۔

    محبوب نگر : اردوزبان میں متعارف کیاگیا ویب سائٹ-(تصویر:ٹویٹر)۔

    ویب سائٹ میں آسان اردو کا استعمال کیاگیا ہے اور یہ غلطیوں سے بھی پاک ہے۔اردو زبان بولنے والے اور اردو کی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لئے سواس ٹکنالوجی کی مدد سے اس اردو ویب سائٹ کو ڈیزائن کیاگیا ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے طورپر بہتر انتظامی نظام وفرائض کی انجام دہی میں شفافیت کے لئے کئی تبدیلیوں اور ترقیاتی کاموں میں تلنگانہ کا ضلع محبوب نگر ایک اور قدم آگے بڑھ گیا ہے کیونکہ ضلع کلکٹریٹ کی اب اردو میں بھی ویب سائٹ متعارف کی گئی ہے۔اب تک کلکٹریٹ محبوب نگر کی تلگو اور انگریزی میں ویب سائٹ دستیاب تھی۔خاص بات یہ ہے کہ اس ویب سائٹ میں آسان اردو کا استعمال کیاگیا ہے اور یہ غلطیوں سے بھی پاک ہے۔اردو زبان بولنے والے اور اردو کی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لئے سواس ٹکنالوجی کی مدد سے اس اردو ویب سائٹ کو ڈیزائن کیاگیا ہے۔

      محبوب نگر ضلع این آئی سی کی اردو میں ویب سائٹ پہلے ہی سے عوام کے لئے دستیاب ہے۔ضلع کلکٹررونالڈ راس نے کلکٹریٹ محبوب نگر کی نئی اردو ویب سائٹ کا آغاز کیا۔ رونالڈ راس نے اردو میں ویب سائٹ کی تیاری کی اس نئی کاوش کے لئے سب سے پہلے مساعی کی۔ اردو زبان میں محبوب نگر ضلع کی ویب سائٹ کی تیاری کے لئے این آئی سی عہدیداروں نے دستیاب تکنیکی ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس ویب سائٹ کو حتمی شکل دی۔این آئی سی کے عہدیداروں نے اس کے لئے تقریبا ایک ماہ تک کام کیا۔مرکزی حکومت کی جانب سے عمل کئے جارہے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے حصہ کے طور پر ملک میں پہلی مرتبہ محبوب نگر ضلع کی اردو میں ویب سائٹ تیار کی گئی ہے تاکہ اردو جاننے والے تمام تفصیلات سے واقف ہوسکیں۔

      ضلع کلکٹر رونالڈ راس ای آفس سسٹم کے ذریعہ تمام سرکاری دفاتر کو مربوط کرنے کے کام میں پہلے ہی کامیاب ہوگئے ہیں تاکہ بہتر انتظامی نظام فراہم کیاجاسکے۔ہر عہدیدار، نچلی سطح کے اہل کاروں کی دستخط،اجازت ناموں کے لئے لوگوں کو سہولت پہنچانے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ گھومنے سے بچانے کے لئے ای آفس نظام کے ذریعہ فوری اجازت ناموں کی اجرائی کو یقینی بنایاگیا ہے۔اردو میں ویب سائٹ کی تیاری پر ضلع کے مسلم لیڈروں نے مسرت کااظہار کیاہے۔ضلع کلکٹر نے ضلع کے مسلم رہنماوں کی موجودگی میں اس ویب سائٹ کا آغاز کیا۔
      First published: