دل دہلا دینے والی حالت میں ملی مہاڈ پل کا شکار ہوئی گاڑیاں

رائے گڑھ کے مهاڈ پل حادثے میں بحریہ نے دریا میں بہہ گئی ٹویرا کار ایم این 04 جی ڈی 7837 کی تلاش کرلی ہے ۔ حادثے کے 12 دن بعد برآمد گاڑی کے اندر دو لاشیں پھنسی ہوئی تھیں۔

Aug 14, 2016 02:53 PM IST | Updated on: Aug 14, 2016 02:53 PM IST
دل دہلا دینے والی حالت میں ملی مہاڈ پل کا شکار ہوئی گاڑیاں

رائے گڑھ : رائے گڑھ کے مهاڈ پل حادثے میں بحریہ نے دریا میں بہہ گئی ٹویرا کار ایم این 04 جی ڈی 7837 کی تلاش کرلی ہے ۔ حادثے کے 12 دن بعد برآمد گاڑی کے اندر دو لاشیں پھنسی ہوئی تھیں۔ قابل ذکر ہے کہ انگریزوں کے دور میں تعمیر پل منہدم ہونے سے دو بسیں اور دو گاڑیاں ساویتری ندی میں بہہ گئی تھیں۔

بحریہ کے غوطہ خوروں نے دو دن پہلے ایم ایس آر ٹی سی کی دوسری بس کا بھی پتہ لگا لیا تھا، جو 2 اگست کو منہدم جانے کے بعد ندی میں بہہ گئی تھی۔ یہ واقعہ رائے گڑھ ضلع میں مهاڈ کے پاس پیش آیا تھی۔ گزشتہ 11 اگست کو پہلی بس کے برآمد ہونے کے بعد دریا میں تلاش کو جاری رکھا گیا تھا۔ یہ گاڑی پل سے 400 میٹر دور جس علاقے میں ملی، وہاں لہریں بہت تیز ہیں۔ گاڑی تقریبا پانچ میٹر کی گہرائی تک مکمل ڈوبی ہوئی تھی۔

بحریہ کے غوطہ خوروں نے تیز لہروں اور دریا میں مگرمچھ کے خطرات کے باوجود بس کا پتہ لگایا۔ اب این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو اسے باہر نکالنے کیلئے کہا گیا ہے۔ بحریہ کی ٹیم چار اگست کی صبح سے ہی ملبے اور زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی تھی۔

Loading...

Loading...