ایودھیا : یوپی کے ایودھیا میں رام مندر اور بابری مسجد تنازع کو حل کرنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں ۔ رام گڑھی کے مہنت گیان داس ، بابری مسجد کے مدعی ہاشم انصاری اور پیروکار حاجی محبوب نے اس سمت میں پہل کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ رام مندر کی تعمیر باہمی رضامندی سے ہونی چاہئے ۔
عید کے موقع پر مہنت گیان داس جمعرات کو ہاشم انصاری کے گھر پہنچے اور اس نے گلے مل کر انہیں مبارکباد دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس موقع پر گیان داس نے ہاشم انصاری اور حاجی محبوب کے ساتھ گھنٹوں رام مندر اور بابری مسجد تنازع پر بات چیت کی ۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران گیان داس نے کہا کہ رام مندر اور بابری مسجد تنازع کا حل آپسی رضامندی کے ساتھ ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسا رام مندر نہیں چاہتے ہیں ، جو ہندو یا مسلمانوں کے خون سے سنا ہوا ہو ۔
دوسری طرف ہاشم انصاری نے گیان داس کی پہل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کہ جو بھی گیان داس کہیں گے ، وہی کریں گے ۔ اس موقع پر حاجی محبوب نے بھی گیان داس کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا کہ ہم رام مندر کے خلاف نہیں ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپسی رضامندی سے رام مندر کی تعمیر ہو ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔