این آر سی سے صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ عام ہندؤوں کو بھی ہوگی پریشانی :وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے
علماء اکرام اور آئمہ مساجد نے وزیراعلیٰ مہاراشٹر ادھوٹھاکرے سے ملاقات کرتے ہوئے این آر سی پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومتِ مہاراشٹر سے پنجاب اور کیرل کی طرز پر مہاراشٹر اسمبلی میں بھی این آر سی کے خلاف قرار دادمنظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 22, 2020 07:37 PM IST

علماء اکرام اور آئمہ مساجد نے وزیراعلیٰ مہاراشٹر ادھوٹھاکرے سے ملاقات کرتے ہوئے این آر سی پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومتِ مہاراشٹر سے پنجاب اور کیرل کی طرز پر مہاراشٹر اسمبلی میں بھی این آر سی کے خلاف قرار دادمنظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔
سپریم کورٹ کے ذریعے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ پر روک نہ لگانے اور مرکزی حکومت کو جواب داخل کرنے کی چار ہفتوں مہلت فراہم کرنے کے بعد مسلم طبقے میں بے چینی دیکھی جارہی ہے۔ ممبئی میں ممبئی پولیس صدر دفتر میں200سے زائد علماء اکرام اور آئمہ مساجد نے وزیراعلیٰ مہاراشٹر ادھوٹھاکرے سے ملاقات کرتے ہوئے این آر سی پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومتِ مہاراشٹر سے پنجاب اور کیرل کی طرز پر مہاراشٹر اسمبلی میں بھی این آر سی کے خلاف قرار دادمنظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔

کسی بھی شہری کو این آر سی کے تحت ملک بدر نہیں کیا جائیگا۔ ادھوٹھاکرے۔(تصویر:محی الدین لطیف)۔
ادھو ٹھاکرنے علماء اکرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کو این آر سی سے خوف ذدہ نہ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ این آر سی سے مہاراشٹر کے کسی شہری کے حقوق کی پامالی نہیں ہوگی۔ کسی بھی شہری کو این آر سی کے تحت ملک بدر نہیں کیا جائیگا۔ ادھوٹھاکرے نے پنجاب اور کیرل کی طرز پر مہاراشٹر اسمبلی میں این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرارداد منظور کرنے کے علماء اکرام کے مطالبے کو نامنظور کرتے ہوئے کہاکہ این آر سی صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ عام ہندؤوں کو بھی پریشانی ہوگی۔ ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ این آر سی ملک کے کسی باشندے کے حق نہیں ہے۔ البتہ ادھوٹھاکرے شہریت ترمیمی قانون اور این پی آر کی دبے سر میں حمایت کی۔

ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ این آر سی ملک کے کسی باشندے کے حق نہیں ہے۔(تصویر:محی الدین لطیف)۔

این آر سی کے خلاف اسمبلی میں قراداد منظور نہ کرنے پر علماء اکرام نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔ (تصویر:محی الدین لطیف)۔
واضح رہے کہ ممبئی کے معروف عالم دین مولانا معین الدین اشرف عرف معین میاں اور رضا اکیڈمی کے سیکریٹری سعید نوری کی قیادت میں دو سے زائد علماء اکرام اور ائمہ ء مساجد نے پولیس کمشنر آفیس پر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی ۔ مولانا معین الدین اشرف نے نیوز18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این آر سی کی وجہ سے ممبئی اور مہاراشٹر کے مسلمان تشویش کا شکار ہیں اور ایک قسم کے خوف و ہراس میں بھی ہیں. وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے سے ملاقات کا مقصد مسلمانوں میں پیدا ہونے والی تشویس سے انہیں آگاہ کروانا تھا ۔ وزیر اعلیٰ نے مہاراشٹر میں این آر سی کو نافذ نہ کرنے کا یقین دلاکر ملاقات علماء کو اعتماد میں لینے کی اچھی کوشیش کی ہے۔ واضح رہے کہ معروف عالم دین معین الدین اشرف اور رضا اکیڈمی کے سیکریٹری سعید نوری کی قیادت میں علماء اکرام نے وزیراعلیٰ مہاراشٹر سے ملاقات کی تھی ۔ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ کو ایک مطالباتی میمورنڈم بھی دیا گیا۔