உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی کے کے ای ایم اسپتال میں کورونا دھماکہ ، 23 ایم بی بی ایس طلبہ کورونا پازیٹیو، ہوچکا تھا ویکسینیشن

    ممبئی کے کے ای ایم اسپتال میں کورونا دھماکہ ، 23 ایم بی بی ایس طلبہ کورونا پازیٹیو، ہوچکا تھا ویکسینیشن

    ممبئی کے کے ای ایم اسپتال میں کورونا دھماکہ ، 23 ایم بی بی ایس طلبہ کورونا پازیٹیو، ہوچکا تھا ویکسینیشن

    Mumbai Coronavirus updates: ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے بتایا کہ انفیکشن کے یہ معاملات کالج کے اندر ہوئے کسی کلچرل یا اسپورٹس پروگرام کا نتیجہ ہیں ۔ کے ای ایم اسپتال ممبئی کے بڑے اسپتالوں میں سے ایک بتایا جاتا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : اقتصادی راجدھانی ممبئی کے کے ای ایم اسپتال کے 23 ایم بی بی ایس طلبہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ ان سبھی طلبہ نے کورونا ویکسین کی کم سے از کم ایک ڈوز لے رکھی تھی ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق 23 طلبہ میں سے کچھ میں کورونا کی ہلکی علامتیں ملی ہیں جبکہ کچھ میں سنگین علامتیں سامنے آئی ہیں ۔ ان میں سے دو طلبہ کو علاج کیلئے سیون ہلس اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے جبکہ دیگر طلبہ کو کوارنٹائن کردیا گیا ہے ۔

      ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے بتایا کہ انفیکشن کے یہ معاملات کالج کے اندر ہوئے کسی کلچرل یا اسپورٹس پروگرام کا نتیجہ ہیں ۔ کے ای ایم اسپتال ممبئی کے بڑے اسپتالوں میں سے ایک بتایا جاتا ہے ۔ اس اسپتال پر کورونا واریئرس کا احترام کرتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ نے پھولوں کی بارش کی بھی تھی ۔

      بتادیں کہ ممبئی میں ایک مرتبہ پھر کورونا انفیکشن کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ بدھ کو مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے  3187 نئے معاملات سامنے آئے تھے اور 49 مریضوں کی موت ہوئی تھی ۔ اس کے ساتھ ہی انفیکشن کے کل معاملات بڑھ کر 6547793 ہوگئے ہیں اور مہلوکین کی تعداد 139011 تک پہنچ گئی ہے ۔

      وہیں اگر پورے ملک کی بات کریں تو ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار سے زائد نئے کیسزدرج کئے گئے ہیں۔ جو بدھ کےروز 18،870 نئے کیسز سے زیادہ ہیں ۔ دریں اثنا بدھ کو ملک میں 65 لاکھ 34 ہزار 306 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 88 کروڑ 34 لاکھ 70 ہزار 578 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔

      مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23،529 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 37 لاکھ 99 ہزار 880 ہو گئی ہے۔ جبکہ مزید 28،718 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ 14 ہزار 898 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 5500 کم ہو کر دو لاکھ 77 ہزار 020 رہ گئے ہیں۔

      وہیں مزید 311 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،48،062 ہو گئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.85 فیصد ہو گئی ہے اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.82 ہو گئی ہے، جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پرمستحکم ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: