ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سینچائی گھوٹالہ معاملہ میں اے سی بی نے این سی پی لیڈر اجیت پوار کو دی کلین چٹ ، لگا تھا یہ بڑا الزام

مہاراشٹر انسداد بدعنوانی بیورو نے ودربھ سینچائی گھپلہ معاملہ میں اجیت پوار کو جمعہ کو کلین چٹ دیدی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 06, 2019 09:53 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سینچائی گھوٹالہ معاملہ میں اے سی بی نے این سی پی لیڈر اجیت پوار کو دی کلین چٹ ، لگا تھا یہ بڑا الزام
اجیت پوار ۔ فائل فوٹو ۔ نیوز 18 ہندی ڈاٹ کام ۔

مہاراشٹر انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی ) نے ودربھ سینچائی گھپلہ معاملہ میں مہاراشٹر کےسابق آبی وسائل کے وزیر اور سابق نائب وزیراعلی اجیت پوار کو جمعہ کو کلین چٹ دیدی ۔ بامبے ہائی کورٹ میں ناگپور بنچ کے سامنے 27 نومبر کو داخل کی گئی دستاویزات کے مطابق اجیت پوار پر ودربھ سینچائی گھپلہ سے متعلق لگائے گئے سبھی الزامات ختم کردیے گئے ہیں ۔


واضح رہے کہ مہاراشٹر میں شیوسینا ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس کے 28 نومبر کو مخلوط حکومت تشکیل دینے سے ایک دن قبل ہی ہائی کورٹ کے سامنے یہ دستاویز داخل کیا گیا تھا اور اب حکومت بننے کے تقریبا ایک ہفتہ بعد ان کے خلاف سینچائی بدعنوانی معاملہ میں ملوث ہونے کے الزامات ہٹالیے گئے ہیں ۔


اس سے قبل اجیت کو 70 ہزار کروڑ روپئے کے مہاراشٹر سینچائی گھپلہ کے 9 معاملوں میں بھی کلین چٹ ملی تھی ، جب انھوں نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر اور سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی حکومت سازی میں حمایت کی تھی ۔ دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ودربھ آبپاشی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئر مین اجیت پوار کو گھپلوں کے لیے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا کیونکہ یہ ان کی ذمہ داری کا حصہ نہیں ہے ۔

First published: Dec 06, 2019 09:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading