وزیراعظم مودی کے من کی بات پروگرام کا 100 واں ایپی سوڈ کل، ممبئی کے ویلے پارلے میں پروگرام سنیں گے امت شاہ

وزیراعظم مودی کے من کی بات پروگرام کا 100 واں ایپی سوڈ کل، ممبئی کے ویلے پارلے میں پروگرام سنیں گے امت شاہ

وزیراعظم مودی کے من کی بات پروگرام کا 100 واں ایپی سوڈ کل، ممبئی کے ویلے پارلے میں پروگرام سنیں گے امت شاہ

Mann Ki Baat 100th Episode: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کو ممبئی کے ویلے پارلے میں من کی بات پروگرام کے 100 ویں ایپی سوڈ کے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ پیوش گوئل کاندیولی میں شو میں شامل ہوں گے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai | Maharashtra
  • Share this:
    ممبئی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کو ممبئی کے ویلے پارلے میں من کی بات پروگرام کے 100 ویں ایپی سوڈ کے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ پیوش گوئل  کاندیولی میں شو میں شامل ہوں گے ۔ بی جے پی وزیراعظم مودی کے ریڈیو پروگرام من کی بات کے 100 ویں ایپی سوڈ کو بے مثال عوامی رابطہ پروگرام بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔ اسی سلسلہ میں یہ پروگرام منعقد ہونے جارہے ہیں ۔ وزیراعظم مودی ہر مہینے کے آخری اتوار کو اپنے ماہانہ پروگرام کے دوران کئی معاملات پر گفتگو کرتے ہیں ۔ یہ پروگرام 2014 میں شروع ہوا تھا، جس سال وہ اقتدار میں آئے تھے اور تب سے جاری ہے ۔

    اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا من کی بات پروگرام آکاشوانی کو نوجوان نسل تک لے کر گیا اور اس پروگرام کی خوبی یہ ہے کہ وزیراعظم مودی اس کے 99 ایپی سوڈ میں سے ایک میں بھی سیاسی معاملہ کا ذکر نہیں کیا ۔ شاہ نے 'من کی بات @100' کانفرنس کے اختتامی سیشن کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی نے جن سمواد کے ذریعہ لوگوں تک برابر من کی بات پہنچائی اور آکاوشوانی کو ذریعہ بنایا اور لوگوں سے جوڑنے کا کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی طاقت کو منظم کرنے کا کام اس پلیٹ فارم (من کی بات) کے ذریعہ کیا گیا ۔

    امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی کا من کی بات پروگرام آکاش وانی کو نوجوان نسل تک لے کر گیا ۔ من کی بات پروگرام کی خوبی یہ ہے کہ نریندر مودی جیسے سیاسی شخص نے اس کے 99 ایپی سوڈ میں سے ایک میں بھی سیاسی معاملہ کا ذکر نہیں کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں وزیراعظم مودی کا اہم رول ذات پات کی سیاست، اقربا پروری، پولرائزیشن کو ختم کرنا اور پدم ایوارڈز کو جمہوری بنانا ہے ۔ شاہ نے کہا کہ 'من کی بات' پروگرام کا آدھے گھنٹے کا ایپی سوڈ کروڑوں لوگوں کو ملک کیلئے اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دیتا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: خاتون پہلوانوں کے الزامات پر تشکیل نگرانی کمیٹی کی جانچ بے نتیجہ، پولیس کو سونپی رپورٹ


    یہ بھی پڑھئے: آنند موہن کی رہائی کا معاملہ پہنچا سپریم کورٹ، جی کرشنیا کی بیوی نے داخل کی عرضی



    انہوں نے کہا کہ من کی بات جمہوریت کی بنیاد پر مبنی ہے اور لیڈر اور عوام کے درمیان مضبوط مکالمے سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی ہر چیلنج کو موقع میں بدلتے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: