شاہ رخ خان کے ساتھ ہوئی چیٹ کیوں لیک کی؟ بامبے ہائی کورٹ نے سمیر وانکھیڑے کو لگائی پھٹکار، سی بی آئی نے کی یہ اپیل
شاہ رخ خان کے ساتھ ہوئی چیٹ کیوں لیک کی؟ بامبے ہائی کورٹ نے سمیر وانکھیڑے کو لگائی پھٹکار، سی بی آئی نے کی یہ اپیل ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔
Sameer Wankhede News: بامبے ہائی کورٹ نے پیر کو این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کو ان کے اور اداکار شاہ رخ خان کے درمیان وہاٹس ایپ پر ہوئی بات چیت کو لیک کرنے کو لے کر پھٹکار لگائی اور ان سے پوچھا کہ کیا میڈیا میں اس چیٹ کو لیک کرنے کیلئے وہ ذمہ دار ہیں ۔
ممبئی : بامبے ہائی کورٹ نے پیر کو این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کو ان کے اور اداکار شاہ رخ خان کے درمیان وہاٹس ایپ پر ہوئی بات چیت کو لیک کرنے کو لے کر پھٹکار لگائی اور ان سے پوچھا کہ کیا میڈیا میں اس چیٹ کو لیک کرنے کیلئے وہ ذمہ دار ہیں ۔ عدالت وانکھیڑے اور شاہ رخ خان کے درمیان مبینہ وہاٹس ایپ بات چیت کا ذکر کررہی تھی، جو میڈیا میں لیک ہو گئی ہے اور معاملہ زیرغور ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر یہ وائرل ہورہا ہے ۔
مبینہ چیٹ میں وانکھیڑے جو آرین خان سے وابستہ ڈرگ معاملہ کے جانچ افسر تھے، کو اداکار کے ساتھ چل رہی جانچ پر گفتگو کرتے ہوئے اور آرین خان پر نرمی برتنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ وانکھیڑے پر الزام ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کارڈیلیا کروز سے نشیلی اشیا کی ضبطی کے معاملہ میں نہیں پھنسانے کیلئے اداکارہ سے رشوت مانگی تھی ۔ اس درمیان وانکھیڑے کے وکیل نے الزام لگایا کہ اس معاملہ میں ان کے مکمل تعاون اور سمجھ کے باوجود ایک ایماندار افسر کو جانچ کے بہانے پریشان کیا جارہا ہے ۔ وہیں سی بی آئی نے دعوی کیا کہ وانکھیڑے اس معاملہ میں کچھ پہلووں کے بارے میں ہمیں معلومات فراہم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے اور یہ بھی الزام لگایا کہ انہوں نے ہی شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پرائیویٹ بات چیت کو میڈیا میں لیک کردیا ۔
قومی ایجنسی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وانکھیڑے کو عدالت کے ذریعہ گرفتاری کے خلاف کوئی راحت نہ دی جائے، کیونکہ وہ ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں ۔ اس پر وانکھیڑے کے وکیل نے کہا کہ انہیں سی بی آئی کو جواب دینے کیلئے دو ہفتوں کا وقت چاہئے ۔
سی بی آئی نے مبینہ طور پر سازش رچنے اور رشوت سے وابستہ جرائم کے علاوہ جبرا وصولی کے الزام سے وابستہ این سی بی کی شکایت پر وانکھیڑے اور چار دیگر کے خلاف حال ہی میں کیس درج کیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔