مہاراشٹر اسمبلی انتخابات : سمجھوتہ کا قوی امکان ، بی جے پی 144 ، شیوسینا 126 اور 18 سیٹوں پر دیگر پارٹیاں لڑیں گی الیکشن ! ۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی اور شیو سینا میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر سمجھوتہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ شیو سینا نے آدتیہ ٹھاکرے کو نائب وزیر اعلی بنانے کی شرط بی جے پی کے سامنے رکھی ہے ۔

Sep 26, 2019 11:32 PM IST | Updated on: Sep 26, 2019 11:32 PM IST
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات : سمجھوتہ کا قوی امکان ، بی جے پی 144 ، شیوسینا 126 اور 18 سیٹوں پر دیگر پارٹیاں لڑیں گی الیکشن ! ۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات : سمجھوتہ کا قوی امکان ، بی جے پی 144 ، شیوسینا 126 اور 18 سیٹوں پر دیگر پارٹیاں لڑیں گی الیکشن ! ۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی اور شیو سینا میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر سمجھوتہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ شیو سینا نے آدتیہ ٹھاکرے کو نائب وزیر اعلی بنانے کی شرط بی جے پی کے سامنے رکھی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سمجھوتہ کے تحت بی جے پی کو 144 سیٹیں ملنے  کی خبر ہے جبکہ شیو سینا کے 126 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی بات سامنے آرہی ہے ۔ وہیں 18 سیٹیں اتحاد کی دیگر پارٹیوں کیلئے چھوڑی گئی بتائی جارہی ہے ۔

مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان اگلے دو تین دنوں میں اتحاد کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک برابر سیٹوں پر لڑنے  کیلئے اپنی دعویداری پیش کر رہی شیو سینا بی جے پی سے کم سیٹوں پر لڑنے کیلئے تیار ہوگئی ہے ۔ ویسے جمعرات کو بی جے پی دفتر میں مہاراشٹر کور کمیٹی کی 8 گھنٹے طویل میٹنگ ہوئی ، جس میں اتحاد ، سیٹوں کے ممکنہ امیدوار اور ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ماہ کی 29 تاریخ سے پہلے ریاست میں بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان اتحاد کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا ۔ شیو سینا ذرائع کے مطابق وہ اسمبلی انتخابات میں 126 سیٹوں پر لڑنے کیلئے تیار ہے ۔ شیو سینا کی جانب سے آدتیہ ٹھاکرے کو نائب وزیر اعلی بنانے کی شرط بھی رکھی گئی ہے ۔ بی جے پی 144 سیٹوں پر لڑے گی اور 18 سیٹیں اتحاد کی دیگر چھوٹی پارٹیوں کو دی جائیں گی ۔

Loading...