ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: کابینہ کی توسیع، اجیت پوارنائب وزیراعلیٰ بنے،نواب ملک اورحسن شریف نے بھی لیاحلف

گورنر بھگت کوشیاری نے36 نئے وزراء کو حلف اور رازداری کا حلف دلایا جس میں این سی پی کے لیڈر اجیت پوار نے نائب وزیراعلیٰ کا حلف لیا جبکہ کل ملا کر کابینی اور ریاستی درجہ کے36؍وزراء کی حلف برداری عمل میں آئی۔

  • Share this:

مہاراشٹر کی تین سیاسی پارٹیوں کانگریس،این سی پی اور شیوسیناپر مشتمل مخلوط حکومت مہاوکاس اگھاڑی کے قیام کے ایک ماہ بعد آج ریاستی کابینہ میں توسیع عمل میں آئی جس کے دوران گورنر بھگت کوشیاری نے36 نئے وزراء کو حلف اور رازداری کا حلف دلایا جس میں این سی پی کے لیڈر اجیت پوار نے نائب وزیراعلیٰ کا حلف لیا جبکہ کل ملا کر کابینی اور ریاستی درجہ کے36؍وزراء کی حلف برداری عمل میں آئی۔اس موقع پرجن وزراء کی حلف برداری عمل میں آئی ہے ،ان کا تعلق شیوسینا، کانگریس اور این سی پی سے ہے۔


شیوسینا سے حلف لینے والے ارکان کے نام


رویندر رائیکر، شیوسینا کے تیز طرار رکن اسمبلی ہیں یہ ممبئی کے مضافات جوگیشوری علاقے سے سینا رکن اسمبلی ہیں۔ سابق بی جے پی حکومت میں ریاستی درجے کے وزیررہے تھے۔ جبکہ اودئے سامنت سرکاری ادارے مہاڈا کے چیئرمن ہیں اور خطہ کوکن سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے قبل کانگریس حکومت میں وہ ریاستی وزیر تھے۔گلاب راو پاٹل کا تعلق جلگاوں سے ہے ،یہ بھی پچھلی حکومت میں وزیر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔دادابھوسے۔۔شہر مالیگاوں کے آوٹر سے تیسری مرتبہ شیوسینا کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر آئے ہیں ۔ اس سے قبل وہ مہاراشٹر حکومت میں وزیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔انیل پرب شیوسینا کے قانون ساز کونسل کے رکن ہیں پیشے سے وکیل ہیںاور عدالتوں میں شیوسینا کے سیاسی معاملات کی یہی دیکھ ریکھ کرتے ہیں۔شیوسینا کے سنئیردیواکر راوتے۔ممبئی کے سابق میئر رہ چکے ہیں۔1995 سے1999 کے درمیان وہ کابینی درجے کے وزیر تھے فی الوقت وہ قانون ساز کونسل کے رکن ہیں۔




کانگریس سے حلف لینے والے وزراء پر ایک نظر

کانگریس سے اشوک چوہان نے حلف لیا،وہ سابق وزیر اعلی ہیں۔ مراٹھواڑہ کے ناندیڑ شہر کے بھوکر حلقہ انتخاب سے رکن اسمبلی منتخب ہوئےہیں ۔اقلیت دوست و رہنما ہے۔پرتھو راج چوہان، سابق مرکزی وزیر و مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ بھی ہیں۔ ستارہ ضلع کے کراڑ حلقے انتخاب سے رکن اسمبلی ہے۔کے سی پاڑوی، ریاست مہاراشٹر کے ادیواسی گنجان آبادی والے علاقے نندوربار کے اکل کوا حلقہ انتخاب سے رکن اسمبلی ہیں۔ ان کا شمار قدآور ادیواسی رہنما کے طور سے ہوتا ہے۔

وجے بیٹیوار، ریاست کے ودربھ ضلع سے ان کا تعلق ہے پچھلی حکومت میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر فائز تھے۔ گزشتہ پانچ مرتبہ سے وہ ودربھ کے ساونیر ودھان سبھا سے منتخب ہو کر آرہے ہیں۔امیت دیشمکھ،۔ آنجہانی کانگریس لیڈر ولاس راو دیشمکھ کے فرزند ہیں۔کانگریس قیادت والی پچھلی حکومت میں وزیر کے فرائض انجام دےچکے ہیں۔ لاتور شہر سے ان کا تعلق ہے۔یشومتی ٹھاکر، ودربھ کے تیواسا حلقہ انتخاب سے تیسری مرتبہ کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب ہو کر ایم ایل اے بنی ہیں۔وکالت کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد میدان سیاست میں قدم رکھنے والی کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ ریاست کے مسلمانوں کو در پیش مسائل پر اسمبلی میں برابر سے آواز اٹھاتی ہیں۔

ریاستی کابینہ میں توسیع عمل میں آئی
ریاستی کابینہ میں توسیع عمل میں آئی


کانگریس پارٹی نے انہیں نارتھ ایسٹ اورکرناٹک انتخابات کے دوران مشاہد بھی بنایا تھا۔ستیج پاٹل کانگریس حکومت نے وزیر داخلہ رہ چکے ہیں۔قانون ساز کونسل کے رکن ہیں ریاست کے کولہاپور شہر سے ان کا تعلق ہے۔وشوجیت کدم،آنجہانی کانگریس لیڈر پتنگ راؤ کدم کے فرزند ارجمند ہیں سانگلی ضلع کے پلوس کڑے گاوں سے رکن اسمبلی ہیں۔امین پٹیل اپنی سیاسی زندگی کا آغاز بہ حیثیت میونسپل کونسلر کیا بعدمیں کانگریس رکن اسمبلی بنے تیسری مرتبہ شہر کے گنجان مسلم آبادی والے علاقے ممبادیوی سے کانگریس رکن اسمبلی ہیں۔ وہ مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کے ڈائرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ورشا گائیکواڑ،ممبئی کے دھاراوی علاقے سے رکن اسمبلی ہیں۔ مہاراشٹر کی کانگریس حکومت کابینی وزیر بھی رہ چکی ہے۔پرینیتی شندے، شستہ اردو لہجے میں گفتگو کرنے کے لیے شہرت رکھتی ہے۔ اس خوبصورت رکن اسمبلی کا تعلق شولاپورشہر سے ہے وہ دوسری مرتبہ ایم ایل اے بنی ہیں۔ سابق وزیراعلی و سابق مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کی دختر ہیں۔

این۔ سی ۔ پی سے حلف لینے والے ارکان کے نام

اجیت داداپوار،مہاراشٹر کے مشہوراسمبلی حلقہ انتخاب بارہ متی سے تعلق رکھنے والے اجیت دادا پوار دو مرتبہ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ کانگریس این سی پی حکومت میں وہ نائب وزیراعلیٰ تھے اور حال ہی میں مہاراشٹر میں اقتدار میں تبدیلی سے قبل بی جے پی لیڈر دیوندرفڑنویس کے ہمراہ نائب وزیراعلیٰ کا حلف لیاتھا لیکن80؍گھنٹوں کے بعد ہی انہوں نے استعفیٰ دے کر این سی پی میں شامل ہوگئے۔ نواب ملک، ایسا مسلم چہرہ ہے جس نے مہاراشٹر میں اقتدار میں تبدیلی سے قبل قومی سطح پر تشہیر پائی تھی آپ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ترجمان بھی ہیں ممبئی کے مضافات انوشکتی نگر سے رکن اسمبلی ہیں اس سے قبل مہاراشٹر کی حکومت میں کابینی درجے کے وزیر تھے۔



راجیش ٹوپے، ان کا تعلق مراٹھوڑہ سےہے گھنسوانگی حلقہ انتخاب سے ایم ایل اے ہیں۔ اس سے قبل مہاراشٹرکی کانگریس حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔دلیپ ولسے پاٹل، ویںبار امبے گاوں ودھان سبھا سے جیت کرآئے ہیں۔ اس سے قبل مہاراشٹر وزیر کے علاوہ ودھان سبھا کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔دھننجئے منڈے،بیڑ کے ورلی ودھان سبھا سے جیت کر آئے ہیں۔ سابق ایم ایل سی نے اس حلقہ سے وزیر پنکجا منڈے کو شکست دے کر آئے ہیں۔منڈے قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر بھی فائز تھے اور انہوں نے ماضی کی سینا بی جے پی حکومت کی جانب سے کیے گئے مبینہ گھپلوں کو بھی منظر عام پر لایا تھا۔


حسن مشرف، ریاست کے کولہاپور شہر کے کاگل نامی حلقہ انتخاب سے راشٹر وادی کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں انہیں تیسری مرتبہ ایم ایل اے بننے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ کانگریس حکومت میں وہ کابینی درجہ کے وزیر بھی تھے۔ ان کے بھائی ایس ایم مشرف سابق آئی پی ایس آفیسر ہیں اور انہوں نے بھگوا دہشت گردی کے تعلق سے ایک کتاب لکھی ہے جس کی اشاعت کے بعد ریاست میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ روہیت پوار، نوجوان رکن اسمبلی کرجت کے جام کھیڑے سے پہلی مرتبہ ایم ایل اے بنے ہیں این سی پی سربراہ شرد پوار کے بڑے بھائی اپا صاحب پوار کے فرزند ہے۔ ایل دیشمکھ، ناگپور سے قریب کاٹول حلقہ انتخاب سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ شردپوار کے قریبی ساتھیوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ پچھلی کانگریس حکومت میں کابینی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔سنگرام جگتاپ،احمد نگر شہر سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ بی جے پی لیڈر شیواجی راو کرڈیلے کے داماد ہیں ۔ اور شرد پوار کے ان کے گہرے مراسم ہیں۔
First published: Dec 30, 2019 04:13 PM IST