உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Maharashtra Cabinet Expansion:شندے حکومت کی کابینہ میں توسیع آج، فڈنویس کو مل سکتی ہے وزارت داخلہ

    Maharashtra Assembly: مہاراشٹر میں وزیر اعلی شندے  کی کابینہ میں توسیع آج ہوسکتی ہے۔ فائل فوٹو ۔

    Maharashtra Assembly: مہاراشٹر میں وزیر اعلی شندے کی کابینہ میں توسیع آج ہوسکتی ہے۔ فائل فوٹو ۔

    Maharashtra Cabinet Expansion: سیاسی مبصر نے کہا، "تلنگانہ کے مقابلے مہاراشٹر میں کم تاخیر ہوئی ہے، جہاں 2019 میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وزراء کی مکمل کونسل کی تشکیل کے لیے دو ماہ سے زیادہ انتظار کیا تھا۔"

    • Share this:
      Maharashtra Cabinet Expansion: مہاراشٹر کابینہ کی توسیع کو لے کر بڑی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے منگل کو اپنی 40 دن پرانی کابینہ میں توسیع کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ اس دوران تقریباً ایک درجن وزراء حلف اٹھا سکتے ہیں۔ سبھی آج صبح 11 بجے راج بھون میں حلف لیں گے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کو وزارت داخلہ کی اہم ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔

      ایکناتھ شندے نے پیر کو مراٹھواڑہ کے علاقے ناندیڑ میں نامہ نگاروں سے کہا، "کابینہ کی توسیع کل متوقع ہے۔" انہوں نے کہا کہ توسیع کا اگلا دور بعد میں ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کے معاون نے کہا، "ریاستی مقننہ کا مانسون اجلاس جلد ہی ہونے والا ہے، اس لیے ہم نے کابینہ کی توسیع میں 12 ایم ایل اے کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ قانون ساز کونسل کے کچھ ارکان بھی ان لوگوں میں شامل ہوں گے جو منگل کو حلف لیں گے۔

      ذرائع نے بتایا کہ شیوسینا میں باغیانہ موقف اپناتے ہوئے زیادہ تر ایم ایل ایز کو اپنے کیمپ میں لانے والے شندے کے لئے یہ ایک مشکل کام ہوگا۔ شنڈے پچھلے ایک مہینے میں سات بار دہلی جا چکے ہیں اور ہر دورے کے بعد کابینہ میں توسیع کی قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں۔

      شندے گروپ سے انہیں مل سکتی ہے کابینہ میں جگہ
      ادے سمنت
      سندیپن بھمرے
      دادا بھوسے
      گلاب راؤ پاٹل
      شمبھوراج دیسائی
      سنجے شرساٹ

      بی جےپی سے ان کی دعویداری مضبوط
      چندرکانت پاٹل
      سدھیر منگنٹیوار
      گریش مہاجن
      رادھا کرشن ویکھے پاٹل
      سریش کھڈے
      اتل ساوے

      یہ بھی پڑھیں:

      شیوسینا انتخابی نشان کس کا؟ ادھو گروپ نے دستاویزات جمع کرنے کیلئے EC سے مانگے چار ہفتے

      یہ بھی پڑھیں:
      MP News: تحریک آزادی میں علمائے دین کی قربانیاں کے عنوان سے بھوپال میں تقریب کا آغاز

      ایک سیاسی مبصر نے کہا، "تلنگانہ کے مقابلے مہاراشٹر میں کم تاخیر ہوئی ہے، جہاں 2019 میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وزراء کی مکمل کونسل کی تشکیل کے لیے دو ماہ سے زیادہ انتظار کیا تھا۔"
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: