ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں لگے گا لاک ڈاون! وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے دیویندر فڑنویس اور راج ٹھاکرے سے کی بات

Maharashtra Corona updates: وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر نو نرمان سینا سربراہ راج ٹھاکرے اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو فون کرکے ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے سبب سخت پابندی لگانے کی بات کہی ہے۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں لگے گا لاک ڈاون! وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے دیویندر فڑنویس اور راج ٹھاکرے سے کی بات
مہاراشٹر میں لگے گا لاک ڈاون! وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے دیویندر فڑنویس اور راج ٹھاکرے سے کی بات

ممبئی: مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے حالات بے قابو (Maharashtra Coronavirus case) ہوتے جا رہے ہیں۔ کئی دنوں سے روزانہ تقریباً 50 ہزار نئے معاملے درج کئے جا رہے ہیں۔ کورونا کے بڑھتے معاملوں کے سبب ریاستی حکومت لاک ڈاون (Maharashtra Lockdown) لگانے پر غور کر رہی ہے۔ اتوار کو وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav thackeray) نے مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) سربراہ راج ٹھاکرے اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو فون کرکے ریاست میں بڑھتے کورونا وائرس کے سبب سخت پابندی لگانے کی بات کہی ہے۔


مہاراشٹر نونرمان سینا نے آفیشیل ٹوئٹ کرکے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے راج ٹھاکرے سے فون پر بات کرکے کہا ہے کہ ریاست میں بڑھتے کورونا وائرس انفیکشن کو دھیان میں رکھتے ہوئے لاک ڈاون لگانا پڑ سکتا ہے۔ ایسے حالات میں  ایم این ایس ریستی حکومت کو تعاون کرے۔ ادھو ٹھاکرے نےکہا، ’حالات بہت سنگین ہیں، اس لئے سخت پابندیاں نافذ کرنی ہوں گی‘۔ اس پر دیویندر فڑنویس نے کہا، ’جو ضروری ہوگا تعاون چاہئے ہوگا، وہ ہم کریں گے‘۔


ادھو ٹھاکرے نے بلائی کابینہ کی میٹنگ


اتوار کو کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر کابینہ نے اہم میٹںگ بلائی ہے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اس میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ وہیں میٹنگ میں لاک ڈاون سمیت کئی سخت ضوابط کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ہفتہ کو مہاراشٹر میں کورونا کے تقریباً 50,000 معاملے سامنے آئے، جو اب تک کا سب سے زیادہ اعدادوشمار ہے۔ وہیں ریاست میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 55,656 ہوگئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 04, 2021 05:13 PM IST