உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Maharashtra: بدعنوانی کے معاملہ میں سی بی آئی نے انل دیشمکھ کو حراست میں لیا

    Maharashtra: بدعنوانی کے معاملہ میں سی بی آئی نے انل دیشمکھ کو حراست میں لیا

    Maharashtra: بدعنوانی کے معاملہ میں سی بی آئی نے انل دیشمکھ کو حراست میں لیا

    Anil Deshmukh: بدعنوانی کے الزامات کی جانچ کے معاملہ میں مرکزی تفتیشی بیورو سی بی آئی نے مہاراشٹر کے سابق وزیر انل دیشمکھ کو بدھ کو حراست میں لے لیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ سی بی آئی نے انہیں ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے حراست میں لیا ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : بدعنوانی کے الزامات کی جانچ کے معاملہ میں مرکزی تفتیشی بیورو سی بی آئی نے مہاراشٹر کے سابق وزیر انل دیشمکھ کو بدھ کو حراست میں لے لیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ سی بی آئی نے انہیں ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے حراست میں لیا ہے ۔ اب انہی سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کا منصوبہ ہے ۔ انل دیشمکھ پر ممبئی کے سابق پولیس کشمنر پرمبیر سنگھ نے بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے ۔ ایک افسر نے کہا کہ سی بی آئی ٹیم نے دیشمکھ کو وسطی ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے حراست میں لینے کے بعد گرفتار کرلیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  عمران خان کے سوتیلے بیٹے کا انکشاف، فرح خان نے ابا کو دیا دھوکہ، اربوں لے کر ہوئی فرار


      اس سے پہلے دیشمکھ نے ممبئی ہائی کورٹ کا رخ کرکے خصوصی عدالت کے حکم کو چیلنج کیا تھا ۔ خصوصی عدالت کے فیصلہ میں سی بی آئی کو بدعنوانی کے الزامات کی جانچ کے سلسلے میں دیشمکھ کو حراست میں میں لینے کی اجازت دی گئی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : جنرل باجوا کو ہٹانے کیلئے پاکستانی فوج میں بغاوت کرانے والے تھے عمران خان، PTI ممبر کا الزام


      دیشمکھ نے پیر کو وکیل انیکیت نکم کے ذریعہ داخل اپنی عرضی میں سی بی آئی حراست کی مانگ کرنے والی عرضی کو بھی چیلنج کیا تھا ۔ این سی پی کے سینئر لیڈر کی عرضی بدھ کو جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے کی سنگل رکنی بینچ کے سامنے سماعت کیلئے لسٹیڈ ہے ۔

      سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے 31 مارچ کو سی بی آئی کے ذریعہ دائر ایک عرضی کو منظوری دی تھی اور ایجنسی کو دیشمکھ اور تین دیگر سنجیو پلاندے ، کندن شندے اور برخاست پولیس افسر سچن واجے کو حراست میں لینے کی اجازت دی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: