مہاراشٹر: باغی وزرا کے خلاف CM ادھو ٹھاکرے کا بڑا ایکشن، باغیوں کا محکمہ چھین لیا
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے باغی وزرا پر بڑی کارروائی کی ہے۔ ایکناتھ شندے سمیت دیگر 8 باغیوں سے ان کے محکمے چھین لئے گئے ہیں۔ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے دوسرے وزرا کو باغیوں سے چھینے گئے محکموں کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے باغی وزرا پر بڑی کارروائی کی ہے۔ ایکناتھ شندے سمیت دیگر 8 باغیوں سے ان کے محکمے چھین لئے گئے ہیں۔ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے دوسرے وزرا کو باغیوں سے چھینے گئے محکموں کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے باغی وزرا پر بڑی کارروائی کی ہے۔ ایکناتھ شندے سمیت دیگر 8 باغیوں سے ان کے محکمے چھین لئے گئے ہیں۔ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے دوسرے وزرا کو باغیوں سے چھینے گئے محکموں کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر وزیر اعلیٰ دفتر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے وزرا کے محکموں میں تبدیلی کی ہے تاکہ عوامی فلاح وبہبود کے مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔
آپ کو بتادیں کہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں شیو سینا کے 9 وزرا ایکناتھ شندے گروپ کے ساتھ چلے گئے ہیں۔ اس کے بعد ادھو کابینہ میں شیو سینا کے صرف تین بچے ہیں، ان میں سے ایک خود وزیراعلیٰ کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے ہیں۔ دیگر دو وزرا سبھاش دیسائی اور انل پرب ہیں۔ ان کے علاوہ شیو سینا کوٹے سے دیگر وزرا ایکناتھ شندے، ادے رویندر سامنت، دادا جی بھوسے، سنجے دلی چند راٹھور، گلاب راو رگھو ناتھ پاٹل مہاوکاس اگھاڑی حکومت (ایم وی اے) حکومت سے بغاوت کرنے کے بعد گوہاٹی کے ہوٹل میں کیمپ کر رہے ہیں۔
Maharashtra CM Uddhav Thackeray hands over portfolios of 9 ministers, who are camping in Guwahati, to other ministers
ان وزرا کو سونپا گیا باغیوں کے محکموں کا اضافی چارج
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے باغی وزیر ایکناتھ شندے کے شہری ترقیات، پی ڈبلیو ڈی (پبلک انٹرپرائز) محکمہ کا چارج وزیر سبھاش دیسائی کو سونپا ہے۔ گلاب راو رگھو ناتھ پاٹل کے پانی کی فراہمی اور صفائی کا محکمہ کا ذمہ انل دتا ترے پرب کو دیا گیا ہے۔ دادا جی بھوسے سے وزارت زراعت چھین کر شنکر یشونت راو گڑکھ کو دیا گیا ہے۔ وہیں ادے سامنت سے محکمہ اعلیٰ تعلیم کا ذمہ لے کر آدتیہ ٹھاکرے کو سونپا گیا ہے۔
It is not a rebellion but what the people of Maharashtra want. What does he (Sanjay Raut) mean by "bringing bodies from Guwahati"? This is not the culture of Maharashtra. He should threaten other people but not us: Shrikant Shinde, Shiv Sena MP and son of Eknath Shinde, in Thane pic.twitter.com/wb71xWG0Ct
یہ بغاوت نہیں بلکہ مہاراشٹر کی عوام کی خواہش ہے: شری کانت شندے
اس سے قبل شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے کی حمایت میں سینکڑوں حامی تھانے میں ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے۔ ان کے رکن پارلیمنٹ بیٹے شری کانت شندے نے پیر کے روز کہا، سنجے راوت کو دوسروں کو دھمکانا چاہئے، ہمیں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوہاٹی سے لاش لانے والے بیان سے ان کا کیا مطلب ہے؟ یہ مہاراشٹر کی تہذیب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بغاوت نہیں ہے، بلکہ مہاراشٹر کی عوام کی خواہش ہے۔ شری کانت شندے کلیان سے شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔