اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مہاراشٹر حکومت مراٹھا ریزرویشن پر ہرگز نہیں ہٹے گی پیچھے: وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا اعلان

    شیو سینا کی دوبارہ شر انگیزی: ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں میں وندے ماترم کو لازمی کروانے کی کوشش

    شیو سینا کی دوبارہ شر انگیزی: ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اسکولوں میں وندے ماترم کو لازمی کروانے کی کوشش

    مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے واضح کیا ہے کہ مراٹھوں کو انصاف دلانےکےلئے سرکار ان کے ساتھ ہے اس لئے کسی بھی قسم کی بدگمانیاں پیدا نہ کی جائیں اور سرکار اس معاملے میں کامیاب پیروی بھی کرے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے قوم سے خطاب کرتےہوئے واضح کیا ہے کہ ریاستی سرکار اگر آپ کے ساتھ ہے تو سڑک پراترنے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ یہاں مراٹھا ریزرویشن پر سپریم کورٹ کےمعرفت حکم امتناعی نافذ کرنے پر مراٹھا برادری اور قوم سے اپیل کررہے تھے کہ حکومت مراٹھا براداری کے ساتھ اس فیصلے اور اسٹےکو اعلی بینچ کے سپرد کرنےکا مطالبہ کیا ہے، اس پرابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور مراٹھا ریزرویشن کو لےکر حکومت پابند عہد ہے، اس لئے اس پرقانونی صلاح مشورہ بھی طلب کیا گیا ہے۔ مراٹھوں کو انصاف دلانے کے لئے سرکار ان کے ساتھ ہے اس لئے کسی بھی قسم کی بدگمانیاں پیدا نہ کی جائیں اور سرکار اس معاملے میں کامیاب پیروی بھی کرے گی۔ اس معاملہ میں اپوزیشن لیڈر نے بھی بھروسہ دیا ہےکہ وہ بھی سرکار اور ہمارے ساتھ ہیں۔ سرکار مراٹھا ریزرویشن پر قطعی پیچھے نہیں ہٹنے والی ہے اور کوئی بھی بدگمانی اورگمراہ نہ ہو یہ اپیل بھی ادھو ٹھاکرے نے مراٹھا سماج سے کی ہے۔

    ادھو ٹھاکرے نے سرکار کو بدنام کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعلی صرف گھر پر بیٹھے ہوئے ہیں اور مراٹھواڑہ سمیت مصیبت زدہ اضلاع کا دورہ تک نہیں کرتے ہیں تو اس پرردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نےکہا کہ میں مہاراشٹر کے تمام اضلاع تک ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعے پہنچ چکا ہوں اور یہاں پرکام بھی جاری ہے۔ وزیر اعلی نےکہا کہ میرا کنبہ میری ذمہ داری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہاراشٹر کی اس مہم میں شامل ہوکر اسے کامیاب بنائیں اور عوامی مقامات میں گشت کرتے وقت اپنے منہ پر ماسک رکھنے کے ساتھ صاف صفائی کا بھی خیال رکھا جائے۔

    مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے واضح کیا ہے کہ مراٹھوں کو انصاف دلانےکےلئے سرکار ان کے ساتھ ہے اس لئے کسی بھی قسم کی بدگمانیاں پیدا نہ کی جائیں اور سرکار اس معاملے میں کامیاب پیروی بھی کرے گی۔
    مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے واضح کیا ہے کہ مراٹھوں کو انصاف دلانےکےلئے سرکار ان کے ساتھ ہے اس لئے کسی بھی قسم کی بدگمانیاں پیدا نہ کی جائیں اور سرکار اس معاملے میں کامیاب پیروی بھی کرے گی۔


    مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے ںے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے سبب مہاراشٹر اسمبلی کا دوروزہ اجلاس خیر خوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، اس کے لئے میں تمام پارٹیوں کا مشکور ہوں۔ انہوں نےکہا کہ گھر سے باہر جاتے وقت معاشرتی فاصلہ کی پابندی کریں اور کورونا اصولوں پرعمل کریں۔ ریاست کی آبادی 12 کروڑ ہے، اس میں سب کی جانچ ممکن نہیں ہے، لیکن سرکار ہرگھر پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود کا خیال رکھیں اگر انہیں کوئی تکلیف ہے تو وہ ازخود جانچ کے لئے آگے آئیں۔

    ادھو ٹھاکرے نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 12 لاکھ کاشتکاروں کا قرض معاف کیا جا چکا ہے، اس کے ساتھ ریاست کے ساڑھے چھ لاکھ بھکمری کا شکار بچوں کو آئندہ سال تک مفت مقوی غذا کی فراہمی ہوگی۔ شیو بھوجن تھالی مقبول ہے، اس کی قیمت پانچ روپیہ ہے، اس لئے ریاست میں کروڑوں تھالی فراہم کی جاتی ہے۔ کورونا کے لئے 30 لاکھ 60 ہزار بیڈ دستیاب ہے۔ ادویات کی بھی کوئی کمی نہیں ہے اور وافر مقدار میں ادویات کا ذخیرہ موجود ہے۔ نسرگ طوفان کے لئے 700 کروڑ روپئےکی امداددی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ودربھ میں 18 کروڑ کی مدد دی گئی ہے۔ متعدد آفات میں سرکار آپ کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: