உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شیوسینا کی ریلی میں Uddhav Thackerayکی للکار،کہا-بی جے پی داود کو بھی لڑواسکتی ہے الیکشن، جھوٹا ہے ان کا ہندوتووا

    مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اور شیوسینا صدر اُدھو ٹھاکرے۔ (فائل فوٹو)

    مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اور شیوسینا صدر اُدھو ٹھاکرے۔ (فائل فوٹو)

    Uddhav Thackeray in Mumbai: وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں آر ایس ایس کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بال ٹھاکرے نے جدوجہد آزادی میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔ میرے خاندان نے آزادی کی لڑائی میں مدد کی۔

    • Share this:
      Uddhav Thackeray in Mumbai:مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ممبئی میں شیوسینا کی ریلی سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ آر ایس ایس پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں آر ایس ایس کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بال ٹھاکرے نے جدوجہد آزادی میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔ میرے خاندان نے آزادی کی لڑائی میں مدد کی۔

      آزادی کے وقت کچھ نہیں کر رہا تھا سنگھ: ٹھاکرے
      ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ سنگھ کا آزادی میں کوئی حصہ نہیں تھا۔ تمہیں آزادی سے کیا لینا دیناہے؟ آزادی کی جنگ میں آپ کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ سنگھ اس وقت کچھ نہیں کر رہا تھا۔ اس وقت شیو سینا نہیں تھی، لیکن شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے اور میرے چچا شری کانت ٹھاکرے اور میرے خاندان نے جدوجہد آزادی کی لڑائی میں ساتھ دیا تھا۔

      شیوسینکوں نے گرائی بابری مسجد
      اس دوران شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھی بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ہندوتوا جھوٹا ہے۔ وہ ہمیں ہندوتوا کا سبق نہ سکھائے۔ ہم ہندوتوا کو نہیں چھوڑ سکتے۔ ہمارے ہندوتوا کا فیصلہ کرنے والے آپ کون ہوتے ہیں؟ اتنا ہی نہیں ادھو ٹھاکرے نے بابری مسجد کے انہدام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بابری آپ نے نہیں بلکہ شیو سینکوں نے گرائی ہے۔ ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کو نشانہ بناتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے انہیں منا بھائی کہہ کر پکارا اور کہا کہ اس منا بھائی کے بارے میں کیا کہوں، ان کے سر میں ’کیمیکل لوچا‘ ہے۔

      بی جے پی میں شامل ہوا تو داود کو بنادیں گے منسٹر!
      ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ شیوسینا کے سربراہ نے ہندوتوا کو پروان چڑھایا ہے۔ ایک خاتون نے پوار صاحب پر تبصرہ کیا۔ کیا آپ کے پاس کوئی اخلاق ہے؟ مہاراشٹر حکومت نے کورونا میں اچھا کام کیا۔ اب داؤد کے پیچھے لگے ہیں۔ داؤد بی جے پی میں گیا تو اسے ٹکٹ دے کر الیکشن بھی لڑائیں گے، وزیر بنادیں گے۔ تمہارا ہندوتوا کیا ہے صرف گھنٹی بجاؤ اور تھالی بجاو۔ مہاراشٹر آگے بڑھ رہا ہے وہ ان کو اچھا نہیں لگتا۔ مہاراشٹر میں غنڈہ گردی چل رہی ہے۔ ہم تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم نامرد کے بچے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      علماء کا اہم فیصلہ:نماز فجر کی اذان کیلئے اب مائک و Loudspeaker کا استعمال نہیں ہوگا

      یہ بھی پڑھیں:
      Congress Chintan Shivir:بی جے پی اور پی ایم مودی کی سیاست کے خلاف سونیاگاندھی کااعلان جنگ

      جھوٹے کیس لگاوگے تو علاج کردوں گا
      سی ایم ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر آپ ہمارے لوگوں پر جھوٹے کیس ڈالیں گے تو میں آپ کا علاج کروں گا۔ دیکھیں سری لنکا میں کیا ہو رہا ہے۔ لوگوں نے انہیں جلا دیا۔ میں مودی جی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جو اناج آپ نے دیا ہے کیا اسے کچا کھائیں؟ گیس مہنگی ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ ہنومان چالیسہ پڑھیں تو اسے سمجھو۔ ماتوشری پر کسی نے آنے کی کوشش کی تھی، دیکھو اس کا کیسا علاج ہوگیا۔ پچھلے پانچ سالوں میں 2 کروڑ لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں۔ لاؤڈ اسپیکر پر ہنگامہ نہ کریں۔ ملک کو آگے لے جائیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: