ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مودی حکومت کی ویکسینیشن پالیسی پر کانگریس کی سخت تنقید، کہی یہ بڑی بات

کانگریس پارٹی نے ریاست میں کورونا ویکسین دینے کے لیے عمر کی حد میں نرمی کرتے ہوئے ریاست میں 18سال سے زائد تمام لوگوں کو کورونا ویکسین دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • Share this:
مودی حکومت کی ویکسینیشن پالیسی پر کانگریس کی سخت تنقید، کہی یہ بڑی بات
مرکز کی ویکسینیشن پالیسی پر کانگریس کی سخت تنقید 

ممبئی: مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد نے تشویشناک صورت اختیارکرلی ہے۔ ملک میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں، تاہم یہ بات واضح ہوچکی ہےکہ کورونا کے بڑھتے اثرات پر قابوپانے کے لئے ویکسینیشن کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ اسی لئے کانگریس پارٹی نے ریاست میں کورونا ویکسین دینے کے لئے عمرکی حد میں نرمی کرتے ہوئے ریاست میں 18سال سے زائد تمام لوگوں کو کورونا ویکسین دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔


ملک میں ڈاکٹروں کی سب سے بڑی تنظیم انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی وزیراعظم کو خط لکھ کر یہی مطالبہ کیا ہے، لیکن مرکزی حکومت نے یہ مطالبہ نامنظور کردیا ہے۔ 18سال سے زائد عمر کے تمام لوگوں کوویکسین دینے سے انکار کرکے مرکزی حکومت نے ملک کو کورونا کی کھائی ڈھکیل دیا ہے۔ یہ سخت تنقید آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کیا ہے۔


اس ضمن میں بات کرتے ہوئے ناناپٹولے نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ہٹ دھرمی اور تمام لوگوں کو ویکسین نہ دینے کی پالیسی کی وجہ سے ملک کی صرف تین ریاستوں کے آبادی کے صرف ۵ فیصد تک ویکسین پہونچ سکا ہے جو انتہائی افسوسناک اور عوامی کی صحت کے نقطہئ نظر سے خطرناک ہے۔ ابھی تک صرف 8.30کروڑ لوگوں کو ہی ویکسین دیاجاسکا ہے۔ تمام لوگوں کو ویکسین دینے کے برخلاف صرف ترجیحی لوگوں کو ہی ویکسین دینے کے مرکزی حکومت کے موقف کا کوئی جواز نہیں ہے۔ جنہیں ضرورت ہو یا جن کی خواہش ہو ایسے تمام لوگوں کو ویکسین دیا جانا چاہئے۔


مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کہا کہ کورونا کی ویکسین پرائیویٹ اسپتالوں سمیت ہرجگہ بڑے پیمانے پر دستیاب کرایا جانا چاہئے۔
مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کہا کہ کورونا کی ویکسین پرائیویٹ اسپتالوں سمیت ہرجگہ بڑے پیمانے پر دستیاب کرایا جانا چاہئے۔


مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کہا کہ کورونا کی ویکسین پرائیویٹ اسپتالوں سمیت ہرجگہ بڑے پیمانے پر دستیاب کرایا جانا چاہئے۔ امریکہ سمیت دیگر ممالک نے بھی 18سال سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو ویکسین دینا شروع کردیا ہے لیکن مرکز کی بی جے پی حکومت اس معاملے میں ذرا بھی سنجیدہ نہیں ہے۔ناناپٹولے نے کہا کہ ملازمت، کاروبار یا دیگر ضروریات کی بناء پر نوجوان طبقہ گھروں سے باہر جاتا ہے جس کی وجہ سے ان میں کورونا سے متاثر ہونے کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہیں ویکسین کی ضرورت سب سے زیادہ ہے۔ اگر کوووڈ سپریڈنگ گروپ کم کرتے ہوئے ہرڈ ایمونیٹی تیارکرنی ہے، توکم ازکم 60فیصد لوگوں کا ویکسینیشن کرنا چاہئے۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی 18سال سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو ویکسین دینےکا موقف اختیار کیا ہے لیکن پلاننگ کمیشن کا موقف اس کے برخلاف ہے۔

اسرائیل سمیت دنیا کے کئی ممالک نے 18سال سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن صرف بھارت سرکار نے اس بارے میں فیصلہ نہ کرتے ہوئے نوجوان طبقے کو کووڈ کے گڑھے میں ڈھکیل رہی ہے۔مہاراشٹر میں ویکسینیشن زوروں پر ہے لیکن مرکز کی جانب سے ریاست کو ویکسین کی مناسب فراہمی نہیں ہو رہی ہے۔ مہاراشٹر سمیت کچھ ریاستوں میں ویکسین کا ذخیرہ صرف تین سے چار دن تک کے لئے ہی بچا ہوا ہے، لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ 15 اپریل کے بعد ویکسین کی فراہمی کی جائے گی۔

ویکسینیشن کے لئے عمرکی حد میں نرمی کرتے ہوئے ریاست کو ویکسین کا وافر ذخیرہ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ مرکزی حکومت کو آکسیجن کی بھی وافر مقدار میں فراہمی کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ ریمڈیسیورکی بھی حصولیابی آسان بنانے کی ضرورت ہے۔ ناسک، شولاپور سیت ریاست کے دیگر علاقوں میں مریضوں کے اہلِ خانہ ریمڈیسیور کے لیے قطاریں لگارہے ہیں۔ اس انجیکشن کی قیمت عام آدمی کی پہونچ میں لایا جائے، ریمڈیسیور کی بلیک مارکیٹنگ کو روکتے ہوئے عام آدمی کے لئے اس کی حصولیابی آسان بنانے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے فوری اقدام کئے جانے کی ضرورت ہے۔نانا پٹولے نے مزید کہا کہ اگر مرکز نے ویکسین کی مناسب فراہمی نہیں کی تو مرکزی حکومت وبی جے پی کو اس کے سنگین نتائج بھگتنے پریں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 07, 2021 11:52 PM IST