ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کیا مہاراشٹر میں جلد لگے گا لاک ڈاون؟ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے افسران کو تیار رہنے کے لئے کہا

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (CM Uddhav Thackeray) نے اتوار کو کہا کہ اگر لوگوں نے کورونا وائرس (Coronavirus) کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جاری احکامات کا سختی سے عمل نہیں کیا، تو ریاست میں پھر سے لاک ڈاون (Lockdown) لگایا جاسکتا ہے۔

  • Share this:
کیا مہاراشٹر میں جلد لگے گا لاک ڈاون؟ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے افسران کو تیار رہنے کے لئے کہا
کیا مہاراشٹر میں جلد لگے گا لاک ڈاون؟ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے افسران کو تیار رہنے کے لئے کہا۔

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (CM Uddhav Thackeray) نے اتوار کو کہا کہ اگر لوگوں نے کورونا وائرس (Coronavirus) کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جاری احکامات کا سختی سے عمل نہیں کیا، تو ریاست میں پھر سے لاک ڈاون (Lockdown) لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’ریاست میں کورونا کے معاملے مسلسل بڑھ رہے ہیں کیونکہ لوگ سنجیدگی سے گائڈ لائنس پر عمل نہیں کر رہے ہیں، اسی لئے لاک ڈاون جیسے سخت قدم پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔


کورونا کے حالات کو لے کر سینئر صحت افسران اور کووڈ-19 ٹاسک فورس کے ساتھ ایک میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے نے انہیں لاک ڈاون جیسی پابندیوں کے لئے تیار رہنے کے احکامات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنا  جاری رکھتے ہیں، تو لاک ڈاون جیسی پابندیاں پھر سے لگ سکتے ہیں۔




8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی ہفتہ واری انفیکشن شرح قومی اوسط 5.04 فیصد سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ انفیکشن کی شرح 22.78 فیصد ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے اتوارکو یہ اطلاع دی۔ مہاراشٹر کے علاوہ، جن دیگر سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں قومی اوسط سے زیادہ متاثر شرح ہے۔ وہ ہیں- چنڈی گڑھ (11.85 فیصد)، پنجاب (8.45 فیصد)، گوا (7.03 فیصد)، پڈوچیری (6.85 فیصد)، مدھیہ پردیش (6.65 فیصد) اور ہریانہ (5.41 فیصد)۔

وزارت صحت نے کہا کہ جانچ کے معاملے میں، 15 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں فی 10 لاکھ کی آبادی پر جانچ کی تعداد قومی اوسط (1,74,602) کے مقابلے میں کم ہے۔ ان ریاستوں میں مدھیہ پردیش، راجستھان، اترپردیش، گجرات اور مہاراشٹر شامل ہیں۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ پورے ہندوستان میں اب تک کی گئی کووڈ-19 جانچ کی کل تعداد بڑھ کر 24 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ کل انفیکشن شرح پانچ فیصد سے نیچے بنی ہوئی ہے۔

 

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 28, 2021 07:55 PM IST