اپنا ضلع منتخب کریں۔

     مہاراشٹر اسمبلی میں شندے-BJP حکومت کی پہلی آزمائش آج، اسپیکر الیکشن میں ہوگا زبردست مقابلہ

    Mahrashtra Crisis: مہاراشٹر اسمبلی کا دوروزہ خصوصی اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ اس دوران پہلے اسمبلی اسپیکر کا الیکشن ہوگا، پھر ایکناتھ شندے اور بی جے پی حکومت کو فلور ٹسٹ کا سامنا کرنا ہوگا۔ اسپیکر الیکشن کے دوران شیو سینا میں شندے گروپ اور ادھو ٹھاکرے خیمے کے درمیان کھل کر لڑائی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: مہاراشٹر کی برسراقتدار شیو سینا میں جاری رسہ کشی ادھو ٹھاکرے کے استعفیٰ اور بی جے پی کے تعاون سے نئی حکومت کی تشکیل کے بعد اوپر سے تھوڑی خاموش نظر آرہی تھی، لیکن اب ایک بار پھر سے سیاسی بادل گرجنے کے لئے تیار ہیں۔ آج اتوار سے مہاراشٹر اسمبلی کا دو روزہ خصوصی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔

      اس دوران پہلے  اسمبلی اسپیکر کا انتخاب ہوگا، پھر ایکناتھ شندے حکومت کو فلورٹسٹ کا سامنا کرنا ہوگا۔ اسمبلی کا یہ سیشن انتہائی ہنگامہ دار رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران پہلی بار ایوان کے اندر ’شیو سینا بنام شیو سینا‘ کی جنگ دیکھنے کو ملنے کے پورے آثار ہیں۔ آئیے جان لیتے ہیں، اس سے متعلق بڑے اپڈیٹ۔

      مہاراشٹر اسمبلی کے اس خصوصی سیشن کے دوران اتوار کو اسمبلی اسپیکر کا الیکشن کیا جائے گا۔ بی جے پی نے اس الیکشن کے لئے اپنے پہلی بار کے نوجوان رکن اسمبلی راہل نارویکر کو میدان میں اتارا ہے۔ وہیں مہا وکاس اگھاڑی اتحاد نے راجن سالوی کو امیدوار بنایا ہے۔

      محض 31 ماہ کے اندر ہی شیو سینا، کانگریس اور این سی پی کے اتحاد والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت گرچکی ہے۔ ادھو ٹھاکرے کے استعفیٰ کے بعد ایکناتھ شندے بی جے پی کی مدد سے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں جبکہ سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نائب وزیراعلیٰ کا حلف لے چکے ہیں۔

      ایکناتھ شندے کا دعویٰ ہے کہ 288 رکنی مہاراشٹر اسمبلی میں شیو سینا کے کل 55 اراکین اسمبلی میں سے 39 ان کے ساتھ ہیں۔ اس کے علاوہ 9 آزاد اور 2 دوسری جماعتوں کے اراکین بھی ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ نئی حکومت میں اتحادی بی جے پی کے 105 اراکین اسمبلی ہیں۔

      بغاوت کے شکار ہوئے ادھو ٹھاکرے اشاروں میں واضح کرچکے ہیں کہ اسمبلی اسپیکر کے الیکشن میں وہ بی جے پی رکن اسمبلی راہل نارویکر کی آسان جیت نہیں ہونے دیں گے۔ مہا وکاس اگھاڑی اتحاد نے جس راجن سالوی کو امیدوار بنایا ہے، وہ شیو سینا کے ادھو کیمپ کے رکن اسمبلی مانے جاتے ہیں۔

      اس سیشن کے لئے گزشتہ ادھو حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے باغی اراکین اسمبلی ہفتہ کی رات گوا سے ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ ان اراکین اسمبلی اور ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس کے درمیان رات کو میٹنگ بھی ہوئی۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: