ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں کورونا کے معاملے 90000 سے تجاوز، 3289 افراد کی موت

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے سنگین طور پر متاثر مہاراشٹر میں دن بہ دن واقع صورتحال خوفناک ہوتی جا رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے 2258 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد منگل کی رات بڑھ کر 90000 کے عبور پہنچ گئی۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں کورونا کے معاملے 90000 سے تجاوز، 3289 افراد کی موت
مہاراشٹر میں کورونا کے معاملے 90000 سے تجاوز، 3289 افراد کی موتمہاراشٹر میں کورونا کے معاملے 90000 سے تجاوز، 3289 افراد کی موت

ممبئی: ملک میں کورونا وائرس سے سب سے سنگین طور پر متاثر مہاراشٹر میں دن بہ دن واقع صورتحال خوفناک ہوتی جا رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے 2258 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد منگل کی رات بڑھ کر 90000 کے عبور پہنچ گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق متاثرین کی تعداد بڑھ کر 90787 ہو گئی ہے۔ اس دوران 120 مزید افراد کی موت سے اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3289 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1664 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد ہونے والوں کی کل تعداد 42639 ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں کل فعال کیسز کی تعداد 44859 ہے جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔



واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کووڈ-19 سے بری طرح متاثر ریاستوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں صرف عام لوگ ہی نہیں بلکہ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی کورونا کی چپیٹ میں آتے جا رہے ہیں۔ منگل کو ہی مہاراشٹر کے پال گھر میں کووڈ-19 سے 40 سالہ ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی۔ صرف پال گھر میں ہی دو افسران سمیت 33 پولیس اہلکار اب تک کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں۔


مہاراشٹر میں منگل کی رات بڑھ کر 90000 کے عبور پہنچ گئی۔
مہاراشٹر میں منگل کی رات بڑھ کر 90000 کے عبور پہنچ گئی۔


سینئر افسر اور کونسلر کی موت

اتنا ہی نہیں ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے سینئر افسر کی بھی منگل کو کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔ یہ افسر بی ایم سی میں واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ کے انچارج تھے۔ کچھ دن پہلے ہی 54 سالہ یہ افسر کوود -19 سے متاثر پائے گئے تھے۔ وہیں آج تھانے میں ایک میونسپل کارپوریشن کونسلر کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔ کورونا وائرس انفیکشن کے لئے ہاٹ اسپاٹ بنی گھنی آبادی والی دو بستیوں دھراوی اور ورلی میں کورونا کے مسلسل بڑھتے معاملوں میں گراوٹ آئی ہے۔ پیر کو ورلی میں انفیکشن شرح گھٹ کر تقریباً نصف ہوگئی ہے۔
First published: Jun 09, 2020 11:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading