اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Maharashtra: دیویندر فڑنویس سرکار میں ہوں گے شامل، جے پی نڈا کی اپیل کے بعد کیا فیصلہ

    ایکناتھ شندے کی قیادت میں بننے والی سرکار سے الگ رہنے کا اعلان کرنے کے کچھ دیر بعد بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے سرکار میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ نائب وزیر اعلی کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں ۔

    • Share this:
      ممبئی : ایکناتھ شندے کی قیادت میں بننے والی سرکار سے الگ رہنے کا اعلان کرنے کے کچھ دیر بعد بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے سرکار میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ نائب وزیر اعلی کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں ۔ یہ فیصلہ انہوں نے بی جے پی صدر جے پی نڈا کی اپیل پر کیا ہے ۔ دیویندر فڑنویس کے سرکار میں شامل ہونے کی جانکاری مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ دی ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: ادھوٹھاکرے کی اصل طاقت کا امتحان BMC Elections میں ہوگا

      امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ بی جے پی صدر جے پی نڈا جی کے کہنے پر دیویندر فڑنویس جی نے بڑا دل دکھاتے ہوئے مہاراشٹر ریاست اور عوام کے مفاد میں سرکار میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ مہاراشٹر کے تئیں ان کی سچی وفاداری اور خدمت کرنے کے جزبہ کا مظہر ہے ، اس کیلئے میں انہیں تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں ۔

      وہیں اس سے پہلے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے دیویندر فڑنویس سے اپیل کی تھی کہ انہیں مہاراشٹر کی بھلائی کیلئے نائب وزیر اعلی کے طور پر عہدہ لینا چاہئے ۔ جے پی نڈا نے کہا تھا کہ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ ہمارے اگلے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ہوں گے اور وہ بڑے دل کے ساتھ حکومت سے باہر رہ کر ذاتی طور پر حمایت کریں گے۔ ایکناتھ شندے جی کو بی جے پی کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم عہدے کے لیے نہیں ہیں، ہم نظریہ کے لیے ہیں۔

      یہ بھی پڑھئے: حیدرآبادمیں بی جےپی کی قومی ایگزیکٹومیٹنگ اورڈرون پرپابندی! آخرکیاہےمعاملہ؟

      جے پی نڈا نے مزید کہا تھا کہ بی جے پی کی مرکزی ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ دیویندر فڑنویس کو حکومت میں آکر چارج سنبھالنا چاہئے۔ انہوں نے ذاتی طور پر بھی ان سے درخواست کی ہے۔ مرکز نے ہدایت دی ہے کہ وہ نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں۔

      غور طلب ہے کہ جمعرات کو ہونے والے فلور ٹیسٹ سے پہلے ہی بدھ کو ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ انہوں نے قانون ساز کونسل کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: