ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر میں محکمہ تعلیم کا بڑا فیصلہ، طلبا کو کیا جائے گا پرموٹ

مہاراشٹر میں تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے کورونا کے نئے معاملات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے پہلی جماعت سےآٹھویں جماعت تک کے طلبہ کو بغیر امتحان کے اگلی کلاس میں پر موٹ کرنےکا اعلان کیا ہے۔ اسکولی تعلیم کے وزیر ورشا گائیکواڑ نے یہ اطلاع دی۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں محکمہ تعلیم کا بڑا فیصلہ، طلبا کو کیا جائے گا پرموٹ
مہاراشٹر میں محکمہ تعلیم کا بڑا فیصلہ، طلبا کو کیا جائے گا پرموٹ

ممبئی: مہاراشٹر میں تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے کورونا کے نئے معاملات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے پہلی جماعت سےآٹھویں جماعت تک کے طلبہ کو بغیر امتحان کے اگلی کلاس میں پر موٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسکولی تعلیم کے وزیر ورشا گائیکواڑ نے یہ اطلاع دی۔

اسکولی تعلیم کی وزیر نے کہا کہ کورونا کے تیزی سے بڑھتےہوئے معاملات کے سبب طلبہ کو پر موٹ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال پانچویں سے آٹھویں تک کے اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کچھ جگہوں پر اسکول کھلے جبکہ کچھ جگہوں پر اسکول نہیں کھل سکے.اس دوران آن لائن کلاس لی گئی لیکن کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے  ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔


مہاراشٹر اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڑ نے   کہا کہ کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کے سبب طلبہ کو پر موٹ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مہاراشٹر اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کے سبب طلبہ کو پر موٹ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسکولی تعلیم کی وزیر گائیکواڑ نے کہا کہ.مہاراشٹر میں پہلی جماعت سے آٹھویں کلاس تک کے سبھی مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے طلبہ کو بغیر کسی امتحان کے اگلی جماعت میں پرموٹ کیاجائے گا جماعت نہم اور گیارہویں کے طلبہ کے تعلق سے ابھی کو ئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے. لیکن جلد ہی اس پر بھی فیصلہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے اعداد شمار پر نظر ڈالیں تو پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران47.827 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ریاسٹ میں اب تک ایکٹیو مریضوں کی کل تعداد3.89.832 ہے جبکہ ریاست میں اب تک صحت یابی کی شرح84.62  فیصد ہے. اور اموات کی شرح1.91 فیصد ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 03, 2021 11:51 PM IST