ہوم » نیوز » وطن نامہ

بڑی خبر: مہاراشٹر حکومت نے 31 جولائی تک بڑھایا لاک ڈاون

مہاراشٹر میں مسلسل بڑھ رہے کووڈ-19 (Covid-19) کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت (Maharashtra Vikas Agadhi Government) نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: مہاراشٹر حکومت نے 31 جولائی تک بڑھایا لاک ڈاون
بڑی خبر: مہاراشٹر حکومت نے 31 جولائی تک بڑھایا لاک ڈاون

ممبئی: مہاراشٹر حکومت (Maharashtra Government) نے کورونا وائرس (Coronavirus) کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاون (Lockdown) کو 31 جولائی تک بڑھا دیا ہے۔ مہاراشٹر میں مسلسل بڑھ رہے کووڈ-19 (Covid-19) کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت (Maharashtra Vikas Agadhi Government) نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو ہی کہا تھا کہ 30 جون کے بعد بھی ریاست میں پابندی جاری رہیں گی۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (CM Uddhav Thackeray) نے اتوار کو ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا تھا کہ 30 جون کے بعد بھی ریاست میں لاک ڈاون کی پابندیاں جاری رہیں گی۔


ادھو ٹھاکرے نے پابندیوں میں نرمی دیئے جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کا خظرہ اب بھی بنا ہوا ہے۔ فائل فوٹو
ادھو ٹھاکرے نے پابندیوں میں نرمی دیئے جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کا خظرہ اب بھی بنا ہوا ہے۔ فائل فوٹو


ادھو ٹھاکرے نے پابندیوں میں نرمی دیئے جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کا خظرہ اب بھی بنا ہوا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے بعد میں ٹوئٹ کیا، ’کیا 30 جون کے بعد لاک ڈاون ہٹایا جائے گا؟ واضح جواب ’نہیں’ ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ معیشت کو پھر سے پٹری پر لانے کے لئے ان لاک کے عمل کو دھیرے دھیرے نافذ کیا جارہا ہے، جسے ’مشن بگین اگین’ نام دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 30 جون کے بعد پابندیوں میں کچھ نرمی ہوگی، لیکن دھیرے دھیرے نرمی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ’ریاست میں مشن بگن اگین کے تحت ان لاک عمل شروع کیا گیا ہے۔ 30 جون کے بعد بھی پابندیاں جاری رہیں گی، لیکن دھیرے دھیرے لوگوں کو زیادہ نرمی دی جائے گی۔


جاری رہیں گی پابندیاں

وزیر اعلیٰ دفتر کے ایک سینئر افسر نے کہا، ’معاملے کی بنیاد پر نرمی دی جائے گی۔ مثال کے طور پر مسافروں کے لئے گاڑیاں کچھ پابندیاں جاری رہیں گی، لیکن کچھ مقامی خدمات کی اجازت دی جائے گی‘۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ چونکہ بڑی تعداد میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے سامنے آرہے ہیں، اس لئے سخت ڈسپلن نافذ رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا، ’میں لاک ڈاون لفظ کا استعمال نہیں بھی کر رہا ہوں تو بھی غلط فہمی میں نہیں رہیں اور سیکورٹی کم نہ کریں، حقیقت میں ہمیں زیادہ ڈسپلن دکھانے کی ضرورت ہے’۔
First published: Jun 29, 2020 03:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading