مہاراشٹر میں ہلچل: شرد پوار سے ملاقات کے لئے کانگریس کے سینئر لیڈران ممبئی پہنچے

ذرائع کے مطابق ممبئی میں کانگریس کے سینئر لیڈر ملک ارجن كھڑ گے، احمد پٹیل اور وینو گوپال کے ساتھ تھوڑی دیر میں این سی پی صدر شرد پوار کے ساتھ مہاراشٹر میں حکومت سازی کے تعلق سے ملاقات کریں گے۔

Nov 12, 2019 05:38 PM IST | Updated on: Nov 12, 2019 05:39 PM IST
مہاراشٹر میں ہلچل: شرد پوار سے ملاقات کے لئے کانگریس کے سینئر لیڈران ممبئی پہنچے

کانگریس کے سینئر لیڈرممبئی پہنچے

ممبئی۔ کانگریس کے کئی سینئر لیڈران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار سے بات چیت کرنے کے لئے ممبئی پہنچ گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ممبئی میں کانگریس کے سینئر لیڈر ملک ارجن كھڑ گے، احمد پٹیل اور وینو گوپال کے ساتھ تھوڑی دیر میں این سی پی صدر شرد پوار کے ساتھ مہاراشٹر میں حکومت سازی کے تعلق سے ملاقات کریں گے۔

گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے این سی پی کو حکومت سازی کے لئے گزشتہ روزمدعو کیا اور آج رات ساڑھے آٹھ بجے تک کا وقت دیا تھا لیکن این سی پی کے سینئر لیڈر اجیت پوار نے آج دوپہر 11 بج کر 30 منٹ پر گورنر کو فون کر کے حکومت بنانے کے لئے مزید وقت دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن گورنر نے مزید وقت دینے سے انکار کر دیا تھا ۔

قبل ازیں، مہاراشٹر میں حکومت کے قیام کے بارے میں غیر یقینی صورت حال  کے درمیان گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے منگل کو مرکزی حکومت کو ایک رپورٹ بھیجی جس میں ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ کے اجلاس میں مہاراشٹرا کے گورنر کی رپورٹ کی بنیاد پر ریاست میں صدر راج لگانے کی سفارش کو منظور کی گئی۔

گورنر سکریٹریٹ کے ذریعہ ٹوئیٹر پر جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق ، مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کا خیال ہے کہ آئین کے مطابق ریاست میں حکومت نہیں بن سکتی۔ انہوں نے منگل کے روز دستور کے آرٹیکل 356 کی دفعات کے تحت مرکز کو اس سلسلے میں ایک رپورٹ پیش کی ہے۔

Loading...

Loading...