உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Night Curfew in Maharashtra: اومیکرون کا بڑھتا اثر، مہاراشٹر میں نائٹ کرفیو کا اعلان، شادی میں 100 لوگوں کو اجازت، جانیے نئی گائیڈلائنس

    مہاراشٹر میں نائٹ کرفیو کا اعلان۔

    مہاراشٹر میں نائٹ کرفیو کا اعلان۔

    ان ڈور شادیوں میں 100 لوگ، آوٹ ڈور شادی میں 250 لوگوں کو شامل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ جم، اسپا ہوٹل، تھیٹر اور سینما ہال 50 فیصد کی صلاحیت کے ساتھ کھولے جاسکیں گے۔ نئی گائیڈلائنس میں دیگر سماجی، سیاسی، مذہبی پروگرام میں بھی موجود لوگوں کی تعداد 100 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور کھلی جگہ میں یہ تعداد 250 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

    • Share this:
      ممبئی: اومیکرون کے بڑھتے کیسیز کے بعد مہاراشٹر میں نائٹ کرفیو (Maharashtra Night Curfew) لگادیا گیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری کی گئی نئی گائیڈلائنس (new Guideline of Coronavirus) میں کہا گیا ہے کہ رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نائٹ کرفیو جاری رہے گا۔ اس دوران ریاست کے کسی بھی حصے میں ایک جگہ پر 5 سے زیادہ لوگ اکٹھا نہیں ہوپائیںگے۔ حکومت کی جانب سے سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ کورونا رولس (Corona Rules) کی خلاف ورزی کرنے پر 500 روپے کا جرمانہ دینا ہوگا۔ ساتھ ہی پروگرام میں رولس توڑنے پر آرگنائزرس کو 50 ہزار روپے تک کا جرمانہ بھرنا پڑسکتا ہے۔

      وہیں، ان ڈور شادیوں میں 100 لوگ، آوٹ ڈور شادی میں 250 لوگوں کو شامل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ جم، اسپا ہوٹل، تھیٹر اور سینما ہال 50 فیصد کی صلاحیت کے ساتھ کھولے جاسکیں گے۔ نئی گائیڈلائنس میں دیگر سماجی، سیاسی، مذہبی پروگرام میں بھی موجود لوگوں کی تعداد 100 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور کھلی جگہ میں یہ تعداد 250 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

      بتادیں کہ مہاراشٹر میں ایک بار پھر سے کورونا کے کیسیز تیزی سے بڑھ رہے یں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 1410 نئے کیسیز درج کیے گئے ہیں۔ وہیں 12 لوگوں کی موت سے حکومت کی تشویش بڑھ گئی ہے، ریاست میں ایک بار پھر سے تیسری لہر کا اندیشہ ہے۔

      تہواروں کے سیزن میں انفیکشن کے کیسیز اور بھی تیزی سے بڑھ سکتے ہیں۔ کرسمس اور نیو ایئر کے دوران بڑی تعداد میں لوگ جشن منانے کے ئے رات کو گھر سے باہر نکلتے ہیں۔ اس دوران ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں مین زبردست بھیڑ موجود رہتی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ اس وجہ سے مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے کیسیز بڑھ سکتے ہیں۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: