ممبئی: مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی حکومت کو کل یعنی 30 جون کو اعتماد کا ووٹ ثابت کرنا ہوگا۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے اس کو لے کر اسمبلی کا خصوصی سیشن بلایا ہے۔ اس کا واحد ایجنڈا فلور ٹسٹ ہے۔ بھگت سنگھ کوشیاری نے مہاراشٹر اسمبلی کے سکریٹری سے جمعرات کو صبح 11 بجے ادھو ٹھاکرے کی حکومت کا فلور ٹسٹ کرانے کو کہا ہے۔ گورنر نے اپنے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ ہر حال میں اسمبلی کی کارروائی شام 5 بجے تک ختم ہوجانی چاہئے۔
وہیں دوسری جانب گورنر کے فلور ٹسٹ کے حکم کو شیو سینا نے سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔ شیو سینا کے چیف وہپ سنیل پربھو نے گورنر کے اس حکم کو اپنے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کے ذریعہ سپریم کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔ ادھو حکومت کے وکیل سنگھوی نے سپریم کورٹ سے کہا کہ فلور ٹسٹ غیر قانونی ہے، کیونکہ اس میں نااہلی کا سامنا کرنے والے اشخاص کو شامل نہیں کیا جاسکتاہے۔ میں اپنی عرضی صرف آج شام کو فہرست میں شامل کرنے کی گزارش کر رہا ہوں۔ نہیں تو بات بے معنی ہو جائے گی۔ عدالت عظمیٰ نے ان کے مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے عرضی کو آج شام 5 بجے کے لئے فہرست میں شامل کیا ہے۔

ادھو ٹھاکرے کو کل اکثریت ثابت کرنی ہوگی۔اس سے قبل شیو سینا کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا تھا کہ وہ گورنر کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیں گے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’ہم گورنر کے فلور ٹسٹ کے لئے بلانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ یہ ایک غیر قانونی فیصلہ ہے کیونکہ ہمارے 16 اراکین اسمبلی کی اہلیت کا معاملہ سپریم کورٹ میں فی الحال زیر التوا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں۔Maharashtra Political Crisis: خطرے میں ادھو ٹھاکرے کی حکومت! فلور ٹسٹ کے لئے ایکناتھ شندے نے بنایا میگا پلانحمایت واپس لے چکے ہیں ایکناتھ شندےواضح رہے کہ شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی عرضی میں کہا ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد نے ایوان میں اکثریت کھو دی ہے۔ شندے کے مطابق، شیو سینا گروپ کے 38 اراکین اسمبلی نے حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی ہے۔ ایسے میں ادھو ٹھاکرے حکومت کے لئے حکومت بچانا آسان نہیں ہوگا۔
ایکناتھ شندے ممبئی جانے کی کر رہے ہیں تیاریشیو سینا کے باغی رکن اسمبلی ایکناتھ شندے نے بدھ کو کہا کہ وہ مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کے خلاف اسمبلی میں فلور ٹسٹ کے لئے جمعرات کو ممبئی جائیں گے۔ شندے نے ممبئی لوٹنے کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے، جب اس سے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر واپسی کرنے کے لئے تیار بی جے پی کے لیڈر دیویندر فڑنویس نے منگل کی رات کو راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔