ہوم » نیوز » وطن نامہ

کووڈ 19 سے لڑائی میں مدد کیلئے مہاراشٹر حکومت نے مکیش امبانی اور نیتا امبانی کا ادا کیا شکریہ

مہاراشٹر (Maharashtra) کی ادھو ٹھاکرے حکومت (Uddhav Thackeray Government) نے مشہور صعنت کار اور ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries Limited) کے منیجنگ ڈائریکٹر و چئیرمین مکیشن امبانی (Mukesh Ambani) اور ریلائنس فاونڈیشن کی چئیرپرسن نیتا امبانی (Nita Ambani) کا کووڈ 19 کی لڑائی میں مدد کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا ہے ۔

  • Share this:
کووڈ 19 سے لڑائی میں مدد کیلئے مہاراشٹر حکومت نے مکیش امبانی اور نیتا امبانی کا ادا کیا شکریہ
مکیش امبانی اور نیتا امبانی

مہاراشٹر  (Maharashtra) کی ادھو ٹھاکرے حکومت (Uddhav Thackeray Government) نے مشہور صعنت کار اور ریلائنس انڈسٹریز  (Reliance Industries Limited) کے منیجنگ ڈائریکٹر و چئیرمین مکیشن امبانی  (Mukesh Ambani) اور ریلائنس فاونڈیشن کی چئیرپرسن نیتا امبانی (Nita Ambani) کا کووڈ 19 کی لڑائی میں مدد کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا ہے ۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے کئے گئے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہم مہاراشٹر میں کووڈ بچاو مہم میں مدد کرنے کیلئے نیتا جی اور مکیش جی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ بنائے جارہے فیلڈ اسپتال کے علاوہ امبانی کنبہ نے جیو ورلڈ سینٹر کو ریاست کے جدید آئیسولیشن سینٹر میں بدلنے کی بھی پیشکش کی ہے ۔



بتادیں کہ اس سے پہلے کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کیلئے پی ایم کیئرس فنڈ میں ریلائنس انڈسٹریز نے پانچ سو کروڑ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا ۔ علاوہ ازیں کمپنی نے مہاراشٹر اور گجرات وزیر اعلی راحت فنڈ میں بھی پانچ پانچ کروڑ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا ۔

ریلائنس انڈسٹریز کی جانب سے کورونا کی لڑائی میں عام لوگوں کی مدد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف وزیر اعظم نریندر مودی بھی کرچکے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریلائنس کی پوری ٹیم کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں موثر کردار ادا کررہی ہے ۔ خواہ وہ طبی خدمات ہوں یا لوگوں کی مدد ، وہ ان سبھی میں سرگرم رہے ہیں ۔

غور طلب ہے کہ اس وقت مہاراشٹر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ مہاراشٹر میں اب تک 67655 معاملات آچکے ہیں ، جس میں 36 ہزار سے زیادہ ایکٹیو کیسیز ہیں ۔ ریاست میں 29 ہزار سے زیادہ لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ 2286 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔
First published: Jun 01, 2020 07:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading