مہاراشٹرمیں مقامی میونسپل انتخابات: پہلے مرحلے میں بی جے پی کو بڑی کامیابی

ممبئی۔ بی جے پی میونسپل کونسل انتخابات کے پہلے مرحلے میں 147بلدیات کے 39 میونسپل سربراہوں کے عہدے جیت کر سب سے زیادہ فائدے میں رہی۔

Nov 28, 2016 05:16 PM IST | Updated on: Nov 28, 2016 08:11 PM IST
مہاراشٹرمیں مقامی میونسپل انتخابات: پہلے مرحلے میں بی جے پی کو بڑی کامیابی

ممبئی۔ بی جے پی میونسپل کونسل انتخابات کے پہلے مرحلے میں 147بلدیات کے 39 میونسپل سربراہوں کے عہدے جیت کر سب سے زیادہ فائدے میں رہی۔ اس نے کانگریس اور این سی پی کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔ ان دونوں ہی پارٹیوں نے بڑی کرنسیوں کی منسوخی جیسے معاملات اچھال کر انتخابی مہم چلائی تھی۔ رجحانات اور نتائج بتاتے ہیں کہ بی جے پی کانگریس اور این سی پی دونوں کے مضبوط قلعوں کو ڈھا رہی ہے۔

اتوار کو 17 نگر پنچایتوں میں بھی پولنگ ہوئی تھی۔ سہ پہر تک کے رجحانات بتاتے ہیں کہ بی جے پی 455 سیٹیں جیت کر سب سے آگے ہے۔ اس کی اتحادی جماعت شیو سینا 187 سیٹیں جیت چکی ہے۔ این سی پی کو 231 اور کانگریس کو 333 سیٹیں ملی ہیں۔

Loading...

Loading...