உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان میں اومیکران کا چوتھا کیس، جنوبی افریقہ سے ممبئی لوٹا شخص ملا پازیٹیو

    ہندوستان میں اومیکران کا چوتھا کیس، جنوبی افریقہ سے ممبئی لوٹا شخص ملا پازیٹیو

    ہندوستان میں اومیکران کا چوتھا کیس، جنوبی افریقہ سے ممبئی لوٹا شخص ملا پازیٹیو

    Maharashtra First Omicron Case in Mumbai: مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والا 33 سالہ یہ شخص گزشتہ ماہ کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا اور اب اس میں اومیکران ویریئنٹ پایا گیا ہے۔ یہ ہندوستان میں اومیکران ویریئنٹ کو چوتھا تصدیق شدہ معاملہ ہے۔ فی الحال اس شخص کو کلیان ڈونبیولی کووڈ کیئر سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: ہندوستان میں کورونا کے اومیکران ویریئنٹ (Omicron variant Case in India) کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ گجرات - کرناٹک کے بعد اب مہاراشٹر میں بھی اومیکران (Maharashtra Omicron case) کا ایک معاملہ سامنے آگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، شخص جنوبی افریقہ گیا تھا اور پھر دبئی سے ہوتے ہوئے ہندوستان پہنچا۔ کورونا ٹسٹ کرنے کے بعد شخص اومیکران ویریئنٹ سے متاثر پایا گیا ہے۔

      مہاراشٹر سے تعلق رکھتا ہے اومیکران پازیٹیو شخص

      33 سال کا یہ شخص مہاراشٹر سے تعلق رکھتا ہے۔ گزشتہ ماہ کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا اور اب اس میں اومیکران ویریئنٹ پایا گیا ہے۔ یہ ہندوستان میں اومیکران ویریئنٹ کو چوتھا تصدیق شدہ معاملہ ہے۔ فی الحال اس شخص کو کلیان ڈونبیولی کووڈ کیئر سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ مہاراشٹر محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ارچنا پاٹل نے ممبئی میں کہا، ’کلیان ڈونبیولی کلیان میونسپل کارپوریشن علاقہ کا ایک شخص کورونا وائرس کے اومیکران فارمیٹ سے متاثر پایا گیا ہے۔ یہ ریاست میں پہلا باضابطہ معاملہ ہے۔

      مہاراشٹر محکمہ صحت نے کی تصدیق

      مہاراشٹر کے محکمہ صحت کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ارچنا پاٹل نے ممبئی میں کہا، "کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن علاقے کا ایک شخص کورونا وائرس کی اومیکران فارمیٹ سے متاثر پایا گیا ہے۔ ریاست میں یہ پہلا سرکاری معاملہ ہے"۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Omicron کے ڈر کے درمیان مرکز کا 6 ریاستوں کو الرٹ، آنے والے دنوں میں بڑھ سکتی ہیں مشکلیں


      حکومت سے ملی جانکاری کے مطابق، مریض نے ڈومبیولی میونسپل کا رہنے والا ہے اور اس نے ابھی تک کورونا کی کوئی ویکسین (COVID 19 Vaccine) نہیں لی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 24 نومبر کو ممبئی ایئر پورٹ پر آنے پر ہلکے بخار سے متاثر پایا گیا تھا، لیکن اس میں اور کوئی علامات نہیں تھے۔ حالانکہ بعد میں جانچ کرائے جانے پر کورونا پازیٹیو (Covid Positive) پایا گیا۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: