رائے گڑھ حادثے میں امدادی کام کا جائزہ لینے پہنچے وزیر جی نے لی سیلفی ، تنازع میں پھنسے

وزیر کی یہ بے حسی کیمرے میں قید ہو گئی ، جس کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ خیال رہے کہ یہ وہی وزیر ہیں ، جن پر صحافیوں سے بدسلوکی کا بھی الزام ہے۔ اس کے خلاف جمعہ کو مہاراشٹر کی کئی صحافتی تنظیم احتجاج کرنے والی ہیں۔

Aug 05, 2016 12:13 AM IST | Updated on: Aug 05, 2016 12:14 AM IST
رائے گڑھ حادثے میں امدادی کام کا جائزہ لینے پہنچے وزیر جی نے لی سیلفی ، تنازع میں پھنسے

نئی دہلی : رائے گڑھ پل حادثے کے بعد جہاں ایک طرف ماتم ہے، وہیں لگتا ہے لیڈروں کو اس سے کوئی فرق ہی نہیں پڑاہے۔ تبھی تو راحت و بچاو کاموں کے جائزہ کے دوران مہاراشٹر ہاؤسنگ کے وزیر پرکاش مہتا سیلفی لے رہے تھے۔

وزیر کی یہ بے حسی کیمرے میں قید ہو گئی ، جس کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ خیال رہے کہ یہ وہی وزیر ہیں ، جن پر صحافیوں سے بدسلوکی کا بھی الزام ہے۔ اس کے خلاف جمعہ کو مہاراشٹر کی کئی صحافتی تنظیم احتجاج کرنے والی ہیں۔

غور طلب ہے کہ رائے گڑھ میں انگریزوں کا بنایا ایک پل بارش میں اچانک بہہ گیا۔ حادثے کے وقت پل پر دو سرکاری بسیں اور متعدددیگر گاڑیاں چل رہی تھیں ۔ بتایا جا رہا کہ حادثے میں 22 افراد بہہ گئے ہیں۔ ان میں سے 13 لوگوں کی ہی اب تک لاشیں نکالی جا سکی ہیں ۔

Loading...

Loading...