اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کو بڑا جھٹکا، کورٹ نے خارج کی ضمانت کی عرضی

    مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کو بڑا جھٹکا، کورٹ نے خارج کی ضمانت کی عرضی ۔ فائل فوٹو ۔

    مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کو بڑا جھٹکا، کورٹ نے خارج کی ضمانت کی عرضی ۔ فائل فوٹو ۔

    Money Laundering Case: ممبئی کی ایک اسپیشل کورٹ نے مافیا سرغنہ داود ابراہیم اور اس کے ساتھیوں کی سرگرمیوں سے وابستہ منی لانڈرنگ معاملہ میں مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کو بدھ کو ضمانت دینے سے انکار کردیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Maharashtra
    • Share this:
      ممبئی : ممبئی کی ایک اسپیشل کورٹ نے مافیا سرغنہ داود ابراہیم اور اس کے ساتھیوں کی سرگرمیوں سے وابستہ منی لانڈرنگ معاملہ میں مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کو بدھ کو ضمانت دینے سے انکار کردیا ۔ خصوصی جج آر این روکڑے نے نواب ملک کی ضمانت کی عرضی خارج کردی ۔ عدالت نے نواب ملک کی ضمانت عرضی پر دونوں فریقوں کے طویل دلائل کو سننے کے بعد 14 نومبر کو اپنا حکم محفوظ رکھ لیا تھا ۔

      خیال رہے کہ انفورسمنٹ ڈٓائریکٹوریٹ نے اس سال فروری میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر نواب ملک کو گرفتار کیا تھا ۔ وہ عدالتی حراست میں ہیں اور فی الحال ان کا یہاں کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: پی ایف آئی پر جاری رہے گی پابندی، ہائی کورٹ نے خارج کی فیصلہ کو چیلنج کرنے والی عرضی


      یہ بھی پڑھئے: وارانسی: شادی پروگرام کے دوران ڈانس کرتے کرتے ہوگئی موت، ڈاکٹر نے کہا: پوسٹ کووڈ افیکٹ


      این سی پی لیڈر نواب ملک نے منی لانڈرنگ معاملہ کو لے کر ان کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے کوئی سنگین جرم نہیں ہونے کی دلیل دیتے ہوئے ضمانت دئے جانے کی اپیل کی تھی ۔

      حالانکہ جانچ ایجنسی نے داود ابراہیم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف این آئی اے کے ذریعہ درج معاملات کو بنیاد مانتے ہوئے ضمانت کی مخالفت کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: