اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Maharashtra: ای ڈی نے گھنٹوں کی چھاپہ ماری کے بعد شیوسینا لیڈر سنجے راوت کو حراست میں لیا

    Sanjay Raut News : ای ڈی نے اتوار کو ممبئی میں زمین گھوٹالہ کے ایک معاملہ میں شیو سینا لیڈر سنجے راوت کی رہائش گاہ پر کئی گھنٹوں کی چھاپے ماری کے بعد انہیں حراست میں لے لیا ہے ۔

    Sanjay Raut News : ای ڈی نے اتوار کو ممبئی میں زمین گھوٹالہ کے ایک معاملہ میں شیو سینا لیڈر سنجے راوت کی رہائش گاہ پر کئی گھنٹوں کی چھاپے ماری کے بعد انہیں حراست میں لے لیا ہے ۔

    Sanjay Raut News : ای ڈی نے اتوار کو ممبئی میں زمین گھوٹالہ کے ایک معاملہ میں شیو سینا لیڈر سنجے راوت کی رہائش گاہ پر کئی گھنٹوں کی چھاپے ماری کے بعد انہیں حراست میں لے لیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Maharashtra | Mumbai
    • Share this:
      ممبئی : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اتوار کو ممبئی میں زمین گھوٹالہ کے ایک معاملہ میں شیو سینا لیڈر سنجے راوت کی رہائش گاہ پر کئی گھنٹوں کی چھاپے ماری کے بعد انہیں حراست میں لے لیا ہے ۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں ممبئی میں شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ اس سے پہلے ای ڈی نے راوت کے خلاف کئی سمن جاری کیے تھے، انہیں 27 جولائی کو بھی طلب کیا گیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: CWG 2022: جیریمی نے ہندوستان کو دلایا دوسرا گولڈ میڈل، 19 کی عمر میں بنایا ریکارڈ


      راوت کو ای ڈی نے ممبئی میں ایک 'چال' کی دوبارہ ترقی اور ان کی اہلیہ اور دیگر 'ساتھیوں' کے ملوث والے لین دین میں مبینہ بے ضابطگیوں سے وابستہ منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا۔ راوت اس معاملہ میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے یکم جولائی کو ممبئی میں ایجنسی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اس کے بعد ایجنسی نے انہیں دو بار طلب کیا تھا، لیکن موجودہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں مصروف ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے پیش نہیں ہوئے ۔


      سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے ساتھ ای ڈی کے افسران اتوار کی صبح 7 بجے راوت کی بھانڈوپ مضافات میں واقع رہائش گاہ 'میتری' پہنچے اور چھاپہ ماری شروع کی۔ دریں اثنا راجیہ سبھا کے رکن راوت نے کچھ بھی غلط کرنے سے انکار کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام لینے کیلئے نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: دہشت گردی کےخلاف کریک ڈاؤن جاری، IS کےڈیجیٹل واریئرزکی 7 ریاستوں میں تلاشی


      ای ڈی کی کارروائی کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے ٹویٹ کیا: 'میں آنجہانی بالا صاحب ٹھاکرے کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میرا کسی گھوٹالے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔' انھوں نے لکھا: 'میں مر جاؤں گا، لیکن شیوسینا کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔'

      چھاپہ ماری کے دوران بڑی تعداد میں شیوسینا کے حامی راوت کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے اور ایجنسی کی کارروائی کی مخالفت کی۔ حامیوں نے اپنے ہاتھوں میں بھگوا رنگ کے جھنڈے اور بینر لے کر ایجنسی کے خلاف نعرے بازی کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: