உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی میں جنگی جہاز INS Ranvir میں دھماکہ ، بحریہ کے تین جوان شہید، 'بورڈ آف انکوائری' کا حکم

    ممبئی میں جنگی جہاز INS Ranvir میں دھماکہ ، بحریہ کے تین جوان شہید، 'بورڈ آف انکوائری' کا حکم

    ممبئی میں جنگی جہاز INS Ranvir میں دھماکہ ، بحریہ کے تین جوان شہید، 'بورڈ آف انکوائری' کا حکم

    INS Ranvir Explosion: ممبئی میں بحریہ کے ڈاک یارڈ میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس رنویر میں منگل کو ہوئے دھماکہ میں بحری فوج کے تین اہلکاروں کی موت ہوگئی ۔ ایک آفیشیل بیان میں یہ جانکاری دی گئی ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : ممبئی میں بحریہ کے ڈاک یارڈ میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس رنویر میں منگل کو ہوئے دھماکہ میں بحری فوج  کے تین اہلکاروں کی موت ہوگئی ۔ ایک آفیشیل بیان میں یہ جانکاری دی گئی ہے ۔ ہندوستانی بحریہ نے بیان میں کہا ہے کہ ممبئی بحری ڈاک یارڈ میں بدقسمتی سے پیش آئے ایک واقعہ میں آئی این ایس رنویر کے ایک اندرونی چیمبر میں دھماکہ کی وجہ سے بحری فوج کے تین اہلکاروں کی موت ہوگئی ۔

      اس میں کہا گیا ہے کہ جہاز کے عملے نے فوری کارروائی کی اور جلد ہی حالات کو قابو میں کرلیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بڑے نقصان کی خبر نہیں ہے ۔

      بیان میں تذکرہ کیا گیا ہے کہ آئی این ایس رنویر نومبر 2021 سے مشرقی بحریہ کمان سے کراس کوسٹ مشن تعیناتی پر تھا اور جلد ہی بیس پورٹ پر لوٹنے والا تھا ۔ بحریہ نے کہا کہ اس واقعہ کی وجوہات کی جانچ کیلئے ایک 'بورڈ آف انکوائری' کا حکم دیا گیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: